مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مینار پاکستان ورکرز کنونشن ملک میں حقیقی تبدیلی لے کر آئے گا،سیاسی جماعتوں کے کھوکھلے نعروں سے عوام مایوس ہو چکے،پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے مرکزی مسلم لیگ تیاری کر رہی ہے، مینار پاکستان ورکرز کنونشن اسی سلسلے کی کڑی ہے،لاکھوں کارکنان مینار پاکستان کے سائے تلے سیاست کی خدمت کا عزم کریں گے،خواتین کی بڑی تعداد بھی کنونشن میں شریک ہو گی.

ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ، مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر محمد سرور چوہدری، سندھ کے صدر فیصل ندیم، خیبر پختونخوا کے صدر عارف اللہ خٹک،عمران لیاقت بھٹی و دیگر نے ورکرز کنونشن کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاسوں، پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے کیا.قاری یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ خدمت کی سیاست مرکزی مسلم لیگ کا منشور ہے،ہم الزام تراشیوں کی بجائے خدمت کی سیاست کر رہے ہیں، رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے اور بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے سلسلہ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کارکنان کو ایک نیا ولولہ،جوش و جذبہ دے گا،مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر محمد سرور چوہدری نے بہاولنگر میں اجلاس کی صدارت کی اور کہا کہ ورکرز کنونشن کی کامیابی کے لئے کارکنان دن رات ایک کریں،مینارپاکستان گراؤنڈ 2 نومبر کو جلسوں کے تمام ریکارڈ توڑے گا،مرکزی مسلم لیگ ضلع مٹیاری کے زیر اہتمام مقامی ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیاجس سے مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم ،صدر حیدرآباد عقیل احمد لغاری سمیت دیگر نے خطاب کیا، گوجرانوالہ میں سیکرٹری جنرل گوجوانوالہ حاجی شوکت علی ورک،نائب صدر راشد علی سندھو،و دیگر نے اجلاس سے خطاب کیا، صدر مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد انعام الرحمٰن کمبوہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبداللہ طور، اور دیگر عہدیداران نے D-12 کی بیت المکرم مسجد میں منعقدہ نشست میں شرکت کی اورکارکنان کو کنونشن میں شرکت کی دعوت دی۔ یونین کونسل آڑہ اور چوآسیدن شاہ سٹی میں عبداللہ نثار کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں کارکنان نے مینار پاکستان ورکرز کنونشن میں شرکت کا عزم کیا،صدر خیبر پختونخوا عارف اللہ خٹک کی زیر صدارت نوشہرہ اور چارسدہ میں اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر عارف اللہ خٹک کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سے کارکنان کی بڑی تعداد لاہور کنونشن میں شریک ہو گی، شعبہ مسلم ویمن لیگ گوجرانوالہ زیرِ اہتمام خواتین آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا،

Shares: