بلوچ طلبہ کی ہراسگی اور نسلی پروفائلنگ کے خلاف کیس میں رپورٹ طلب

لاپتہ افراد کیس،حکومت ٹھوس اقدامات نہیں اٹھاتی تو 9 ستمبر کو وزیراعظم پیش ہوں،عدالت

قائداعظم یونیورسٹی میں بلوچ طلبہ کی ہراسگی اور نسلی پروفائلنگ کے خلاف کیس میں رپورٹ طلب کر لی گئی،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدر ، وزیرداخلہ اور وائس چانسلر یونیورسٹی سے رپورٹ طلب کر لی اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ،عدالت نے تحریری حکمنامہ میں کہا کہ چانسلر قائداعظم یونیورسٹی بلوچ طلبہ کے نہایت سنجیدہ تحفظات کی تحقیقات کرائیں،آئندہ سماعت تک صدر کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے، وزیر داخلہ بلوچ طلبہ کے تحفظات کی تحقیقات کروا کے رپورٹ جمع کرائیں،رپورٹ میں واضح کریں کہ بلوچ طلبہ کی نسلی پروفائلنگ کا تاثر ختم کرنے کیلئے کیا اقدامات کیے گئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی آئندہ سماعت تک عدالت میں رپورٹ جمع کرائیں، رپورٹ میں وضاحت کریں کہ بلوچستان کے طلبہ کو نسلی پروفائلنگ کے تحفظات کیوں ہیں،عدالت کو بتایا گیا کہ وزیر داخلہ سے بلوچ طلبہ کی ملاقات مفید ثابت نہیں ہوئی، اہم ترین وزارت رکھنے والے عوامی منتخب نمائندے سے ایسے رویے کی توقع نہیں تھی،افسوسناک ہے کہ وفاقی حکومت نے بلوچ طلبہ کے نہایت سنجیدہ تحفظات کو نظرانداز کیا،وزیر داخلہ کو طلبہ کو سن کر تحفظات دور کرنے کیلئے فوری ایکشن لینا چاہیے تھا،کیس کی آئندہ سماعت 8 اپریل کو ہو گی،

مجھے صرف ایک ہی گانا آتا ہے، وہ ہے ووٹ کو عزت دو،کیپٹن ر صفدر

صحافیوں کا دھرنا،حکومتی اتحادی جماعت بھی صحافیوں کے ساتھ، بلاول کا دبنگ اعلان

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا

کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا

صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے

کیا آپ شہریوں کو لاپتہ کرنے والوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں؟ قاضی فائز عیسیٰ برہم

لوگوں کو لاپتہ کرنے کے لئے وفاقی حکومت کی کوئی پالیسی تھی؟ عدالت کا استفسار

لاپتہ افراد کیس،وفاق اور وزارت دفاع نے تحریری جواب کے لیے مہلت مانگ لی

عدالت امید کرتی تھی کہ ان کیسز کے بعد وفاقی حکومت ہِل جائے گی،اسلام آباد ہائیکورٹ

Comments are closed.