بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن،4 دہشت گرد ہلاک،اسلحہ برآمد

0
57

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع اواران میں آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 4دہشت گرد ہلاک ہو گئے،دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا،آپریشن کے دوران اسلحےکا بڑا ذخیرہ اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں دہشت گردوں کے متعدد پناہ گاہیں اور کیمپ تباہ کئے گئے،سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آواران میں ہلاک دہشت گردوں کا تعلق بلوچ لبریشن فرنٹ سے تھا، دہشت گردوں کی شناخت سکندر ولد لالہ ابراہیم، مسلم ولد حسین، لیاقت ولد عبدالقادر اور سعداللہ کے طور پر ہوئی

Leave a reply