بلوچستان میں بھی دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا
بلوچستان کے علاقے کوہلو میں لیویز فورس نے ماوند کے علاقے مخی نالہ میں بڑی کارروائی کی، کارروائی کے دوران تخریب کارروں کے ٹھکانے پر سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولا بارود برآمد ہوا،دہشت گردوں کے ٹھکانے سے برآمد ہونے والے اسلحے میں اینٹی ٹینک بم 12 عدد, ایل ایم جی روسی ساختہ 1 عدد,ایل ایم جی کارتوس 17500, 82 مارٹر گولے 48 عدد و دیگر اسلحہ شامل ہیں
اسسٹنٹ کمشنر کوہلو عبدالستار مینگل کا کہنا ہے کہ علاقے میں لیویز کیو آر ایف کی تخریب کاروں کی سرکوبی کےلئے کاروائیاں جاری ہیں۔ تخریب کار ضلع میں امن وامان صورتحال کو خراب کرنے کےلئے بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے ،لیویز فورس نے خفیہ اداروں کی نشاہدہی پر کاروائی کرکے علاقے کو بڑے تباہی سے بچا دیا۔
پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،داعش کے دہشت گرد گرفتار
اسسٹنٹ کمشنر کوہلو کا مزید کہنا تھا کہ ضلع میں تخریب کارروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہیں گے۔
محرم میں خیبر پختونخواہ پولیس نے دہشت گردی کا تیسرا بڑا منصوبہ بنایا ناکام