بلوچستان:12میں سے7حکومتی اتحاد،4 پی ڈی ایم اورایک آزاد امیدوارنےکامیابی حاصل کرلی

0
23

کوئٹہ:بلوچستان: 12 میں سے 7 حکومتی اتحاد،4 پی ڈی ایم اورایک آزاد امیدوارنے کامیابی حاصل کرلی،اطلاعات کے مطابق بلوچستان سے حکومتی اتحاد کے 7 اور اپوزیشن کے 4 امیدوار کامیاب

ادھر کوئٹہ سے ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات میں بلوچستان سے تمام 12 نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات میں بلوچستان اسمبلی میں تمام 65 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے۔

بلوچستان میں کل 12 نشستوں پر مقابلہ تھا جن میں سے حکومتی الائنس کے7 امیدوار کامیاب ہوئے جب کہ اپوزیشن اتحاد نے4 اور ایک پر آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔

7 جنرل نشستوں پر حکومتی الائنس کے 4 اور اپوزیشن الائنس کے 2 امیدوارکامیاب ہوئے ہیں جب کہ ایک نشست پر بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عبد القادر کامیاب ہوئے ہیں۔

غیر سرکاری نتیجےکے مطابق آزاد امیدوار عبدالقادر بلوچستان سے جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے۔

خیال رہےکہ پہلے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا تھا تاہم پی ٹی آئی میں اندرونی مخالفت کے بعد ان سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ بلوچستان سے جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری بھی جنرل نشست سے سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کےامیدوار محمد قاسم بھی جنرل نشست پر کامیاب ہوگئے ہیں ، انہیں اپوزیشن الائنس کی حمایت حاصل تھی۔

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سرفراز احمد بگٹی ،منظور احمد کاکڑ، پرنس احمد عمر احمد زئی،بھی جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ان کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار ارباب عمر فاروق بھی جنرل نشست پر کامیاب ہوئے ہیں۔

بلوچستان میں خواتین کی 2 نشستوں پر انتخاب تھا جن میں ثمینہ ممتاز اور نسیمہ احسان کامیاب ہوئی ہیں۔ ثمینہ ممتاز کا تعلق بی اے پی سے ہے انہیں حکومتی اتحادکی حمایت حاصل تھی جب کہ نسیمہ احسان آزاد امیدوار تھیں اور ایک دن پہلے بی این پی میں شامل ہوئی تھیں، انہیں اپوزیشن الائنس کی حمایت حاصل تھی۔

ٹیکنو کریٹس کی 2 نشستوں پر بھی انتخاب تھا جن میں جے یو آئی کےکامران مرتضٰی کامیاب ہوئے ،انہیں اپوزیشن الائنس کی حمایت حاصل تھی۔ان کے علاوہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پربی اے پی کے سعید احمد ہاشمی بھی کامیاب ہوئے ہیں، انہیں حکومتی اتحاد کی حمایت حاصل تھی۔

بلوچستان سے ایک اقلیتی نشست پر مقابلہ تھا جس میں دھنیش کمارکامیاب ہوگئے،حکومتی اتحاد کے حمایت یافتہ دھنیش کمار کا تعلق بی اے پی سے ہے۔

Leave a reply