بلوچستان بھی تبدیلی کی طرف چل پڑا:بلوچستان کا کوٹہ لینےکیلئےاستعمال کردہ جعلی ڈومیسائل منسوخ کرنے کا اعلان
کوئٹہ :بلوچستان بھی تبدیلی کی طرف چل پڑا:بلوچستان کا کوٹہ لینےکیلئےاستعمال کردہ جعلی ڈومیسائل منسوخ کرنے کا اعلان،اطلاعات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کوٹے پر وفاقی اداروں میں ملازمت کرنے والوں کے جعلی ڈومیسائل منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ڈومیسائلوں کی اسکروٹنی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کےکوٹہ پر وفاقی اداروں میں ملازمت کرنےوالوں کے جعلی ڈومیسائل منسوخ کریں گے۔
وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ حکومت کا جعلی ڈومیسائل کی منسوخی کافیصلہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے کیوں کہ اس سے پہلے کسی بھی حکومت نے جعلی ڈومیسائل کےمسئلہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔
وزیراعلی بلوچستان نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنرمستونگ نے تو 400 جعلی ڈومیسائل منسوخ بھی کردیے ہیں۔
دوسری جانب جعلی ڈومیسائل کی منسوخی کے حوالے سے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کا بھی کہنا تھا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں جعلی ڈومیسائل کے اجرا کو روکنے کے مسئلے کو سنجیدہ لیا ہے کیوں کہ وفاق میں بلوچستان کےکوٹہ پرمقامی افراد کی تعیناتی کو یقینی بنانےکی ضرورت ہے۔
وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جعلی ڈومیسائل کی ازسرنو تصدیق اچھی پیشرفت ہے،اس سےوفاقی محکموں میں بلوچستان کےکوٹہ پرمقامی افراد کی تعیناتی سےبےروزگاری پرقابوپایاجاسکتا ہے۔
ادھر ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز جعلی ڈومیسائل کی از سر نوتصدیق کے عمل کو تیز کریں۔