بلوچستان،دکی میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر فائرنگ،3 مزدور لاپتہ
بلوچستان کے ضلع دکی میں نامعلوم افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر فائرنگ کی ہے
فائرنگ کے واقعہ کے بعددکی میں زیرتعمیر ڈسٹرکٹ کمپلیکس کےقریب کرش پلانٹ سے 3مزدورلاپتہ ہو گئے،حملہ آوروں نے کیمپ پر مشینری بھی جلادی ،کرش پلانٹ کیمپ دکی سے چمالنگ روڈبنانےوالی کمپنی کاہے۔ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے فائرنگ کے بعد مزدوروں کے کیمپ اور جنریٹر کو جلا دیا،لاپتہ 3 مزدوروں کو تلاش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان کے علاقے دکی میں مقامی کوئلہ کانوں پر مسلح افراد کے حملے میں 20 کان کن جاں بحق ہو گئے تھے۔