بلوچستان حکومت کا یوٹرن، اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف درج مقدمہ واپس لے لیا

بلوچستان حکومت کا یوٹرن، اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف درج مقدمہ واپس لے لیا #Baaghi

بلوچستان حکومت کا یوٹرن، اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف درج مقدمہ واپس لے لیا
بلوچستان حکومت نے اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمہ واپس لے لی

19جون کو درج ایف آئی آر میں اپوزیشن کے 17 ارکان نامزد تھے ،مقدمہ میں اپوزیشن کے 17ارکان پر بجٹ اجلاس میں توڑپوڑ کرنے کا الزام تھا اپوزیشن ارکان نے 18جون کو بلوچستان کا بجٹ پیش کرنے کے وقت احتجاج کیا اپوزیشن اراکین نے پولیس سے ہاتھا پائی بھی کی ، خاتون سمیت 4 ارکان زخمی ہوئے تھے اپوزیشن ارکان نے 21جون کوئٹہ کے بجلی گھر تھانہ میں گرفتاری پیش کی پولیس کی جانب سے گرفتاری سے انکار کے باوجود اپوزیشن ارکان تھانے میں بیٹھے رہے اپوزیشن ارکان کامطالبہ تھا کہ ایف آئی آر واپس لینے تک تھانے سے باہر نہیں جائیں گے مقدمہ میں اپوزیشن کے 17ارکان پر بجٹ اجلاس میں توڑپھوڑ کا الزام تھا

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے خلاف درج ایف آئی آرواپس لے لی ہے، اپوزیشن کے سامنے شرط رکھ سکتا تھا کہ میرے خلاف دائر درخواست واپس لیں مگر ایسانہیں کیا ،اپوزیشن کی جانب سے درخواست کا خود سامنا کرونگا،اپوزیشن دو گروپوں میں تقسیم ہے اپوزیشن آنےوالے انتخابات میں اپنے لئے جگہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے اسمبلی پر حملے کو نظراندازنہیں کیاج اسکتا اس پر حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے

Comments are closed.