بلوچستان بلدیاتی انتخاب جے یو آئی سب سے آگے پی ٹی آئی کا نواں نمبر

0
31

کوئٹہ :بلوچستان بلدیاتی انتخابات: بیشتر آزاد امیدوار کامیاب، سیاسی جماعتوں میں جے یو آئی سب سے آگے،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے واضح اکثریت حاصل کرلی۔

بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہی۔ووٹنگ میں شہریوں نے بھرپور دلچسپی لی اور خواتین نے بھی ووٹ کا حق استعمال کیا جبکہ ضلع تربت میں 31 فیصد ٹرن آؤٹ رہا جو پاکستان کے کسی بھی بڑے شہر کے ٹرن آؤٹ کے برابر ہے۔

اب تک کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا اور اب تک 1160 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔موصول ہونے والے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے تحت سیاسی جماعتوں میں جمعیت علمائے اسلام سب سے آگے ہے اور اب تک 143 نشستوں پر کامیابی حاصل کرچکی ہے۔

جے یو آئی نے کارپوریشن کی 12، میونسپل کمیٹیوں کی 44 اور یونین کونسلوں کی 87 نشستیں جیت لی ہیں۔

اب کے موصول ہونے والے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق صوبے میں حکمراں بلوچستان عوامی پارٹی 113 نشستیں حاصل کرکے دوسرے، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی 68 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

اب تک کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق نیشنل پارٹی نے 45 نشستیں حاصل کرلیں جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) 39 نشستوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گئی۔پیپلز پارٹی نے اپ سیٹ کیا ہے اور 37 نشستوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی کوئی نشست نہیں ہے اور بلدیاتی انتخابات میں پی پی امیدواروں کی کامیابی کو اپ سیٹ قرار دیا جارہا ہے۔

اب تک کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) بھی 27 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی جبکہ پاکستان تحریک انصاف صرف7 نشستیں حاصل کرسکی اور مسلم لیگ ن نے 14 نشستیں جیتی ہیں۔

دوسری جانب بلدیاتی انتخابات میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور سرکاری وحمتی نتیجے کا اعلان آئندہ دنوں میں کیا جائے گا۔ کوئٹہ اور لسبیلہ میں الیکشن بعد میں ہوں گے ۔

بلوچستان بلدیاتی انتخابات: نتائج کا سلسلہ جاری:آزاد امیدوار سب سے آگے،اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں تقریباً 10 سال کے بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ھوا۔ بلوچستان کے 34 میں سے 32 اضلاع میں منعقد ہونے والے ان انتخابات میں 17000 ہزار سے زاید امیدواروں نے بھرپور حصہ لیا۔

بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں 132 خواتین جنرل نشتوں پر براہ راست انتخابی عمل میں حصہ لیا

انتخابات میں خواتین کا اتنی بڑی تعداد میں مخصوص کی بجائے جنرل نشستوں پر انتخابی میدان میں حصہ لیا جو ایک حوصلہ افزاء عمل ہے۔ نہ صرف خواتین نے انتخابی عمل میں بطور امیدوار شرکت خاطر خواہ رہی بلکہ خواتین ووٹرز کا ٹرن آوٹ بھی کافی مثبت رہا۔

نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی الیکٹورل پراسس میں بھرپور شرکت کی،لوگ ووٹ ڈالنے کے لیے باہر آئے اور ریاست مخالف عناصر کی طرف سے دی جانے والی دھمکیوں کو مسترد کیا۔

تربت ڈویژن میں 61 فیصد ٹرن آوٹ ہوا جو پاکستان کے کسی بھی بڑے شہر کے برابر ہے۔ 1988 کے انتخابات کے بعد یہ سب سے زیادہ ٹرن آوٹ ھے۔

کامیاب بلدیاتی انتخابات کا کریڈٹ بلوچستان کے بہادر عوام، انتظامیہ ، قانون نافذ کرنے والے اِداروں اور اُن سینکڑوں جوانوں کو جاتا ھے جِنھوں نے بلوچستان میں قیامِ اَمن کیلۓ اَپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

یہ درحقیقت بلوچستان کی قومی دھارے میں آنے اور خوشحالی کا پیش خیمہ ہے اور بھارت سمیت تمام منفی قوتوں کو منہ توڑ جواب ہے۔

مقامی نمائندوں کے انتخاب کیلئے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، 16 ہزار سے زائد امیدواروں کے درمیان مقابلہ، میونسپل کمیٹیوں کے 651 میں سے 220 وارڈزکے نتائج موصول ہوگئے ہیں جس کے مطابق آزاد امیدوار 116 نشستیں لے کر سب سے آگے ہیں، جے یو آئی 31 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، بی اے پی 19، بی این پی 9 ، پیپلز پارٹی کی 8 سیٹیں ہیں۔

ادھر آج بلوچستان بلدیاتی انتخابات: فائرنگ اور لڑائی، 1 شخص جاں بحق، 16 زخمی

بلوچستان بلدیاتی انتخابات کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور لڑائی جھگڑے سے ایک شخص جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے، ڈیرہ بگٹی میں 3 راکٹ فائر کئے گئے، قلات میں پولنگ سٹیشن پر دستی بم حملے سے دو اہلکار زخمی ہوئے۔

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات 2022 کے لیے صوبے کے 32 اضلاع میں پولنگ ، الیکشن کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے ہوئے، فائرنگ اور بم حملوں کے واقعات رپورٹ ہوئے، قلات کے علاقے منگچر جوہان کراس بازار کے قریب روڈ کنارے نصب بم دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوا، قلات میں ہی میونسپل کمیٹی انٹر کالج پولنگ سٹیشن پر دستی بم حملہ کیا گیا جس سے ڈیوٹی پر مامور دو لیوز اہلکار زخمی ہوئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے، نوشکی میں یوسی 1 وارڈ نمبر 7 پدگ میں دو گروپوں میں معمولی تکرار پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا، زخمی شخص ہسپتال منتقلی کے وقت زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے چل بسا، بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں پولنگ سٹیشن پر نامعلوم سمت سے 3 راکٹ فائر ہوئے جو پولنگ سٹیشن میں موجود لیویز چوکی کے قریب گرے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈیرہ بگٹی میں ضلع کوہلو یونین کونسل 6 وارڈ نمبر 2 مصری خان ماکوڑی میں لڑائی کے دوران 8 افراد زخمی ہوئے، جبکہ کوہلو میں مونسپل کمیٹی وارڈ نمبر 1 کے فیمیل پولنگ اسٹیش میں ہاتھا پائی سے 4 افراد زخمی ہوئے، لورالائی کے علاقے کلی زنگیوال پولنگ سٹیشن میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان جھگڑے سے ایک شخص زخمی ہوا۔

مورخہ 29 مئی 2022 کو بلوچستان کے دیگر 31 اضلاع کی طرح ضلع کوہلو میں بھی بلدیاتی انتخابات ہوئے۔ ضلع میں کل 103 پولنگ اسٹیشن قائم کیئے گئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قوانین کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 08 بجے سے لیکر شام 05 بجے تک جاری رہا۔ ضلع ہذا میں لیویز و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی کے فرائض سنھبالے۔ بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انچارج کیو۔ار۔ایف سبی زون کی سربراہی میں کیو۔آر۔ایف ایمرجنسی ایکشن پلان تشکیل دی گئ۔ پولنگ اسٹیشنوں میں حالات کشیدہ ہوتی ہی لیویز کیو-آر-ایف اہلکاران نے جانفشانی سے حالات کو کنٹرول کیا۔ پولنگ عمل کے دوران ماکوڑی کے پولنگ اسٹیشن میں دو گروپوں میں تصادم ہوا۔ حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے پولنگ رک گئی۔ لیویز کیو-آر-ایف نے بروقت ریکٹ کرکے پولنگ اسٹیشن سکیورٹی کا چارج اپنے ہاتھ میں لیا۔ بدامنی پھیلانے والے 4 افراد کو گرفتار کر کے پولنگ کے عمل کو دوبارہ بحال کرایا۔ میونسپل کمیٹی میں وارڈ میں چند عناصر کی جانب سے بدامنی پھیلانے کی کوشش کی گئی جس پر لیویز کیو۔آر۔ایف کے اہلکاران نے کاروائی کرتے ہو بدامنی پھیلانے والے عناصر کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا۔ میونسپل کمیٹی کے وارڈ میں بار بار بدامنی اور انتشار کی فضاء قائم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن لیویز کیو-آر-ایف نے پورے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے میں اپنا مکمل کردار ادا کیا۔

علاقے کے بی ایریا سمیت اے ایریاز میں بھی لیویز کیو۔آر۔ایف نے گراں قدر فرائض سرانجام دیئے۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان علی مگسی نے لیویز لائن میں لیویز کیو۔آر۔ایف اہلکاران سے تعریفی خطاب میں کہا کہ لیویز کیو-آر-ایف نے بلدیاتی الیکشن 2022 میں اپنے طاقت اور ہمت کو شاہین کی اڑتی ہوئی پرواز کی مانند ثابت کیا۔ علاقے میں امن کی فضاء کو قائم رکھنے اور عوام کا اعتماد بحال کرنے میں جسطرح کوہلو لیویز کیو-آر-ایف نے اپنا کردار کیا ہے اسکی مثال نہیں ملتی۔ انھوں نے کہا کہ اج جسطرح سے پرامن ماحول میں بلدیاتی الیکشن ہوئے یہ لیویز کیو-آر-ایف ونگ کی ترتیب اور ڈسپلن کو ظاہر کرتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو نے بہترین کارکردگی دکھانے پر کیو-آر-ایف اہلکاران کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے کا اعلان اور تعریفی اسناد جاری کرنے کا بھی اعلان کیا۔

Leave a reply