بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں‌ کس ادارے کو بند کیا جائے گا ، فیصلہ ہوگیا

0
25

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں‌ کس ادارے کو بند کیا جائے گا ، فیصلہ ہوگیا

باغی ٹی وی : بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے حکام کا اعلی سطحی اجلاس صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کی صدارت میں ہوا اجلاس میں سیکرٹری ثانوی تعلیم بلوچستان شیر خان بازئی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر علی ناصر بگٹی کوویڈ سیل کے سربراہ ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی نے شرکت کی ،

محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے اجلاس کو بتایا گیا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح چھ سے سات فیصد کے درمیان ہے بلوچستان کا ہیلتھ کئیر سسٹم اسوقت تک  پورے طور پر درپیش صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لئے تیار ہے اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کے لئے اساتذہ کی رضاکارانہ خدمات حاصل کی جائیں گی صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے اور کسی بھی تعلیمی ادارے میں دو پازیٹیو کیسسز کی نشادہی پر مذکورہ ادارے کو مخصوص ایام کے لئے  بند کر دینے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ا

جلاس میں طے پایا کہ این سی او سی کی جانب جاری گائیڈ لائن کے مطابق اسٹریٹیجی کا تسلسل سے جائزہ لیکر محمکہ صحت کی مشاورت سے تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر علی ناصر بگٹی اور کوویڈ سیل کے سربراہ ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی نے بتایا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی اور سیکرٹری صحت بلوچستان نورالحق بلوچ کی خصوصی توجہ سے بلوچستان میں ہیلتھ کئیر فیسلیٹیز کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی دیکھ بھال اور طبی ریلیف کے لئے اقدامات کو بہتر بنایا گیا ہے اجلاس میں محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے مابین کوویڈ کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لئے مشترکہ اقدامات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کا اظہار کیا گیا 

Leave a reply