سیلاب: بلوچستان میں مزید 8اموات رپورٹ

0
74

بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے باعث حادثات میں مزید 8 اموات ہو ئیں –

باغی ٹی وی: پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید8 اموات رپورٹ ہوئیں،6 مرد اور 2 خواتین کی اموات ضلع جھل مگسی سے سامنے آئیں۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں یکم جون سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 278 ہوگئی ہے ،جاں بحق ہونے والوں میں 132 مرد 63 خواتین اور83 بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 172 افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ سیلابی ریلوں اور بارشوں سے مجموعی طور پر بلوچستان میں 64 ہزار 385 مکانات نقصان کا شکار ہوئے تو وہیں 2 لاکھ 70 ہزار 444 سے زائد مال مویشی سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق اب تک مجموعی طور پر دو لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا،صوبے میں سیلابی ریلوں میں 22 پل گر گئے جبکہ2 ہزار 200کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع بولان میں گزشتہ ماہ سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی سوئی گیس پائپ لائن کی مرمت کاکام مکمل ہوگیا ہے-

سعودی عرب کی پاکستانی سیلاب زدگان کیلئے قومی مہم کا آغاز

سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان میں 24 اگست کو شکار پور سے کوئٹہ آنے والی 12 انچ اور 24 انچ قطرکی سوئی گیس پائپ لائنیں سیلابی ریلےمیں بہہ گئیں تھیں تاہم اب 12 انچ قطرکی گیس پائپ لائن کی مرمت کر کےکوئٹہ ،قلات ،مستونگ ، پشین، زیارت کو سوئی گیس کی فراہمی بحال کر دی ۔

سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ 24 انچ قطر کی سوئی گیس پائپ لائن کے دو روز تک ٹیکنکل ٹیسٹ کر کے کوئٹہ کو مذکورہ سوئی گیس پائپ لائن سے سوئی گیس بحال کردی جائے گی۔

دوسری جانب سوئی سدر ن گیس کمپنی کے عملے نے مچھ ندی میں بہہ جانے والی پائپ لائن کی مرمت کرکے مچھ شہر کو ڈیڈھ ماہ بعد سوئی گیس کی فراہمی بحال کر دی۔

پاکستان میں سیلاب،آئرن برادر کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے،چین

Leave a reply