بلوچستان میں‌ پاک فوج کا آپریشن ، دو دہشت گرد ہلاک

0
29

بلوچستان میں‌ پاک فوج کا آپریشن ، دو دہشت گرد ہلاک

باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر، باغی ٹی وی کے مطابق پاک سیکیورٹی فورسز نے کیچ ، بلوچستان کے مزابند پہاڑوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر ملٹری آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے . یہ دہشتگرد عام شہریوں کی ہلاکت ، بھتہ خوری اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔فورسز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے اسلحہ اور مواصلات کے سامان کا ایک بڑا ذخیرہ بھی برآمد ہوا۔
قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے دفاع نے چیئرمین امجد علی خان کی سربراہی میں شمالی وزیر ستان کا دورہ کیا۔ وفد نے علاقے میں امن وامان کی بحالی میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

ادھر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمیٹی ارکان نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی۔ وفد کو آپریشن ردالفساد اور خفیہ معلومات پر ہونے والی کارروائیوں اور علاقہ کی سماجی معاشی ترقی کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وفد نے علاقے میں حالات معمول پر لانے اور ملک میں امن واستحکام کے لیے بھی پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ وفد نے وطن کے دفاع میں عظیم قربانیاں دینے والے شہدا کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

Leave a reply