بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا میجرشہید

0
29

بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا میجرشہید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے آواران میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ شب دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے آواران کے قریب کاہان میں ایک چوکی پر حملہ کیا ہے، پاک فوج نے حملے کو پسپا کر دیا ، دہشت گرد فرار ہو گئے، جوانوں نے قریبی پہاڑیوں تک دہشت گردوں کا تعاقب کیا،اس دوران فائرنگ کا بھی شدید تبادلہ ہوا، دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں ایک جواب میجر شاہد بشیر شہید ہو گئے، جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کاہان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے وزیر اعظم شہباز شریف نے وطن کے دفاع کے لیے زخمی سپاہی کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے امن کوسبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے فورسز کے عزم کی تعریف کی ہے

سابق صدر آصف زرداری نے آواران میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کی ہے آصف علی زرداری نے میجر شاہد بشیر کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشتگردی ناقابل برداشت اور دہشت گرد ناقابل معافی ہیں،میجر شہید شاہد بشیر کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،دہشتگردی ناقابل برداشت اور دہشت گرد ناقابل معافی ہیں

چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے دہشت گردوں کےحملے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا- چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارےعزم کومتزلزل نہیں کرسکتیں ۔ فوج اورسیکیورٹی اداروں کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں بےمثال ہیں۔دہشتگرد حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے میجر شاہد بشیر کی بلندی درجات اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے آواران میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی مذمت کی ہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے میجر شاہد بشیر کی شہادت پراظہار افسوس کیا،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ وطن کی حفاظت کی خاطر جان قربان کرنے والے میجر شاہد بشیر کو سلام،قوم دہشتگردوں سے سینہ سپر مسلح افواج کی پشت پر کھڑی ہے،

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

 

Leave a reply