بلوچستان میں کرونا وائرس کے مزید کیس،چیف سیکرٹری نے کی شہریوں سے اپیل

0
33

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کرونا کے 11 نئے کیسز سامنے آ گئے جس کے بعد بلوچستان میں مریضوں کی مجموعی تعداد 103 ہو گئی

چیف سیکرٹری بلوچستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے کیس کوئٹہ میں سامنے آئے،یہ وائرس میل جول سے پھیلتاہے،عوام سے اپیل ہے وہ گھروں میں محدود رہیں.

دوسری جانب بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے تین ہفتوں تک صوبے بھر کے تمام شاپنگ مال، ریستوران اور بازاربند کردیئے۔ ریسٹورینٹس سے کھانا لے جانے اور گھر پہنچانے کی اجازت ہوگی۔ حکم نامے کے مطابق شہروں میں چلنے والے بسیں اوربلوچستان سے چلنے والی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی تین ہفتوں کیلئے بند رہیں گی۔

وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

محکمہ داخلہ بلوچستان نے 3 ہفتوں کےلئے صوبے بھر میں دربار، پارک اور کھیلوں کے کلب بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے. ان مقامات کو کروناواوئرس کے خطرے کے پیش نظر بند کیا گیا ہے.

Leave a reply