fbpx

بلوچستان میں ترقی کی رفتار کو تیز کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم

بلوچستان میں ترقی کی رفتار کو تیز کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی و قائم مقام صدر مسلم لیگ ن بلوچستان جمال شاہ کاکڑ کی ملاقات ہوئی ہے

جمال شاہ کاکڑ نے وزیرِ اعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور ملک کو واپس ترقی کی راہ پر گامزن کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا. اسکے علاوہ وزیرِ اعظم کے گزشتہ سالوں میں نظر انداز کئے گئے علاقوں بالخصوص بلوچستان کی ترقی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایات کو خوش آئند قرار دیا.

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے .ہماری حکومت بلوچستان کی باصلاحیت افرادی قوت کو ترقی کے یکساں مواقع کی فراہمی یقینی بنائے گی.

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سابق وزیرِ اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی ملاقات ہوئی ہے،حافظ حفیظ الرحمن نے وزیرِ اعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی. اور کہا کہ چلاس میں وزیرِ اعظم کی عالمی معیار کی سہولتوں سے آراستہ ہسپتال کی منظوری مقامی لوگوں کیلئے نعمت سے کم نہیں.ٹریفک کی سارا سال روانی کیلئے بابو سر ٹنل کی منظوری سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ مقامی آبادی کی آمدورفت و معاشی سرگرمیاں سارا سال بلا تعطل جاری رہیں گی. دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کو 2029 کی بجائے 2026 میں مکمل کرنے کی ہدایات پر حافط حفیظ الرحمن نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا،

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے. چار سال کے سیاہ دور میں عوامی فلاحی منصوبوں کو نظر انداز کیا گیا.انشاء اللہ ملک و قوم کی خدمت کا سفر اب تیزی سے جاری رہے گا.

پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

چودھری پرویز الہیٰ کو پولیس نے بلا لیا

پرویز الہیٰ کی جانب سے حملے کے الزام کے بعد رانا مشہود بھی خاموش نہ رہ سکے

حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب آج، کون لے گا حلف؟

عثمان بزدار ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس پہنچ گئے

وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا

جب تک صدر پاکستان عہدے سے نہیں ہٹاتے میں گورنر پنجاب ہوں، عمرسرفراز چیمہ

مولانا فضل الرحمان نے فوری الیکشن کا مطالبہ کر دیا