fbpx

بلوچستان سے اسلام آباد تک صحافیوں کے لانگ مارچ کی حمایت

ملک بھر کے پریس کلبز نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے 19 نکاتی مطالبات کے حق میں نومبر کے مہینے میں بلوچستان سے اسلام آباد تک نکالے جانے والے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سیکرٹری زاہد چوہدری ، نیشنل پریس کلب اسلام آبادکے صدر شکیل انجم ، سیکرٹری ندیم رضا ، کراچی پریس کلب کے صدرفاضل جمیلی ، حیدرآباد پریس کلب کے سیکرٹری اقبال ملاح، کوئٹہ پریس کلب کے سیکرٹری بنارس خان اور پریس کلب کے دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

صدر ارشد انصاری نے کہاکہ لانگ مارچ میں وکلاء تنظیمیں ، سول سوسائٹی ، مزدورتنظیمیں بھی اس لانگ مارچ کا حصہ ہوں گی اور ہم ملک بھری کی سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس نیشنل کاز میں صحافی برادری کا ساتھ دیں او ر لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کریں۔ارشد انصاری نے کہاکہ اس سلسلہ میں ملک کے تمام پریس کلبزرابطے میں ہیں جن میں آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان بھی شامل ہیں ۔ ارشد انصاری نے کہاکہ لانگ مارچ کوئٹہ سے شروع ہوکر جب لاہور پہنچے گاتو یہاں پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنادیاجائے گا اور بڑا پروگرام کیا جائے گا۔ کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے ان افواہوں کی تردید کی کہ انھوں نے یا ان کے ساتھیوں نے اس مجوزہ بل کی حمایت کی ہے ۔
@MumtaazAwan

ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے حکومت کے آفیشلز سے ضرورملاقات کی ہے لیکن ہم نے اس بل کو منظور نہیں کیا۔ انھوں نے بتایاکہ سندھ اسمبلی نے پی ڈی ایم اے بل کے خلاف ایک قرارد داد منظور کی ہے جس کی تمام سیاسی پارٹی نے حمایت کی سوائے پی ٹی آئی کے۔ انھوںنے امید ظاہر کی کہ دوسری صوبائی اسمبلیاں بھی اس نیک کام کو آگے بڑھائیں گی۔ فاضل جمیلی نے کہاکہ صحافی کمیونٹی کا موڈ دیکھتے ہوئے حکومت نے ایک یو ٹرن لیاا ور اب وہ اس مجوزہ بل کے بجائے فیک نیوزکی بات کرتے ہیں۔ انھوںنے پی ایف یوجے کو یقین دلایا کہ وہ اوران کے ساتھی اس لانگ مارچ میں شرکت کریں گے اور کامیابی حاصل کرکے واپس آئیں گے۔

صحافیوں کے خلاف کچھ ہوا تو سپریم کورٹ دیوار بن جائے گی، سپریم کورٹ

صحافیوں کا کام بھی صحافت کرنا ہے سیاست کرنا نہیں،سپریم کورٹ میں صحافیوں کا یوٹرن

مجھے صرف ایک ہی گانا آتا ہے، وہ ہے ووٹ کو عزت دو،کیپٹن ر صفدر

پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

صحافیوں کا دھرنا،حکومتی اتحادی جماعت بھی صحافیوں کے ساتھ، بلاول کا دبنگ اعلان

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر شکیل انجم نے کہاکہ ہم ایکٹیوسٹ ہیں اور ہم آرگنائزربھی ہیں اورپی ایف یوجے کا لانگ مارچ جب اسلام آباد پہنچے گا تو آپ ہمارے یہ دونوں کرداردیکھیں گے، ہم نہ صرف اس جدوجہد میں شریک ہیں بلکہ ہم اسلام آباد میں بہترین میزبان بھی ثابت ہوںگے۔ انھوں نے کہاکہ چھوٹے شہروں کی پریس کلبز جو اسلام آباد اور راولپنڈی کے قریب ہیں ان میں بھی اس لانگ مارچ کے حوالے سے بڑا جوش و خروش پایاجاتا ہے انھوں نے امید ظاہر کی کہ ہماری مشترکہ جدوجہد یقینا کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔ حیدرآباد پریس کلب کے جنرل سیکرٹری اقبال ملاح نے کہاکہ یہ لانگ مارچ حکومت کے مجوزہ بل کے خلاف ایک ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ حکومت کو یہ خام خیالی نہیں ہونی چاہیے کہ وہ صحافی برادری کو دبا لے گی ہمیں کوئی لانگ مارچ سے نہیں روک سکتا ہم اسلام آباد پہنچے گے ۔ کوئٹہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری بنارس خان کہاکہ لانگ مارچ کوئٹہ سے شروع ہوگا اور ایک میزبان کی حیثیت سے میں آپ کو یقین دلاتاہوں کہ یہ ایک بہت ہی پروقار ابتداءہوگی۔

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا

کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا

صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے

کیوں ان صحافیوں کے پیچھے پڑ گئے جو حکومت یا کسی اور کے خلاف رائے دے رہے ہیں،عدالت

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!