ایرانی بلوچستان سے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے اراکین گرفتار

0
26

ایرانی بلوچستان سے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے اراکین گرفتار
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بلوچستان سے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے اراکین کو گرفتار کیا ہے

ایرانی دعوے کے مطابق ایرانی بلوچستان میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا اور موساد کے اراکین کو گرفتار کیا گیا ہے جو ایرانی ایٹمی سائنسدان کے قتل کی ذمہ دار ہے، ایرانی اٹارنی جنرل زاہدان کا کہنا ہے کہ ایران نے موساد کے نیٹ ورک کو ختم کر دیا ہے، ایرانی سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں موساد کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا تا ہم یہ واضح نہیں کہ موساد کے تینوں اراکین بلوچستان میں کیوں تھے جہاں کسی قسم کی جوہری تنصیبات نہیں ہیں،

ایران نے جس بلوچستان سے موساد کے ایجنٹوں کو گرفتار کیا ہے وہ ایران کا ہی حصہ ہے

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایران کے جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کو دہشت گردی کی کارروائی کے دوران شہید کردیا گیا تھا محسن فخری زادے کے قتل پر ایران نے شدید احتجاج کیا تھا،اور قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا عندیہ دیا تھا اور اس بات کا عزم کیا تھا کہ محسن فخری زادے کے قاتلوں سے بدلہ لیا جائے ۔

ایران کا سائنسدان کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان، نماز جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت

جوہری سائنسدان کے قتل پر ایرانی صدر حسن روحانی نے کیا بڑا اعلان

شہید فخری زادہ کے قاتلوں کو سزا دینے کیلئے ایرانی سپریم لیڈر کا بڑا اعلان

Leave a reply