بلوچستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لانے کیلئے چیئرمین سینیٹ متحرک

0
28

بلوچستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لانے کیلئے چیئرمین سینیٹ متحرک

باغی ٹی وی کی رپورت کے مطابق چئرمین این ایچ اے کی چیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات ہوئی ہے، چئرمین این ایچ اے نے چیئرمین سینیٹ کو بلوچستان میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی

انہوں نے بلوچستان میں جاری این ایچ اے کے منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ چئرمین این ایچ اے نے بریفنگ میں کہا کہ دالبندین ۔ زیارت ۔ بالانوش، نوکنڈی ،ماشکیل روڈز کی فیزیبلٹی مکمل کر لی ہے اگست کے پہلے ہفتے میں ٹینڈر کر دیئے جائنگے۔نئے مالی سال ٹینڈر کئے جائیں گے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لایا جائے،صوبہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ بہتر روڈ نیٹ ورک کے باعث علاقے میں سرمایہ کاری آۓ گی۔ روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ۔ منصوبے انتہائی اہم ہے، علاقے کی ترقی ہوگی

چئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ معیار زندگی میں تبدیلی لانے کے لئے بہتر مواصلاتی نظام انتہائی اہم ہے۔ بلوچستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے،سڑکوں کا نیٹ ورک جتنا مضبوط ہوگا معیشت کا پہیہ اتنی تیزی سے چلے گا ۔پسماندہ۔علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ کم۔ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لانے کےلئے روڈ کا نیٹ ورک ضروری ہے۔

پارلیمان اورعوامی نمائندے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے سرگرم عمل

Leave a reply