بالوں میں ہیئر برش کس طرح کرنا چاہیئے؟

0
84

بالوں میں برش کرنا روز مرہ کا کام ہے جس کو درُست طریقے سے انجام دینا بے حد ضروری ہے تا کہ بال خوبصورت نظر آئیں اور ٹوٹنے اور گرنے سے محفوظ رہ سکیں مگر بالوں میں درُست طریقے سے برش کرنے سے بھی پہلے جو چیز ضروری ہے وہ ہے اپنے بالوں کے لیے صحیح برش کا انتخاب کرنا

ایک ایسے برش کا انتخاب کرنا چاہیئے جس کا ہینڈل ہلکے ربڑ یا لکڑی سے بنا ہو تا کہ با آسانی پکڑ میں آ سکے برش کے سرے گول ہونے چاہئیں تا کہ آسانی سے جلد تک پہنچ سکیں اور رگڑ کر برش کرنے سے سر کی جلد کو زخمی بھی نہ کریں ایسے برش ہمارے بالوں کے لیے نہایت مناسب ہیں

نائیلون برسٹلز پر مشتمل ہیئر برش ہر گزنہیں خریدنے چاہیئے یہ ہمارے بالوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں کیونکہ ان کے سرے ہموار نہیں ہوتے اور برش کرتے وقت بالوں میں اُلجھ جاتے ہیں برسٹلز کے سرے ہموار طریقے سے ربڑ کوٹڈ ہونے چاہئیں یہ ہمارے بالوں کو خاص کر خشک بالوں کو برش سے چپکنے سے بچاتے ہیں

ہیئر برش کا صحیح استعمال:
بالوں میں برش کرتے وقت دھیان رکھیں کہ بالوں میں برش ہمیشہ جڑوں سے سروں کی جانب کریں بالوں میں برش پھیرنے سے کھوپڑی میں خون کی گردش اچھے طریقے سے ہوتی ہے جو آپ کے بالوں کی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے سر کے ہر حصے میں یکساں انداز میں برش کریں

گرتے ہوئے بالوں کو روکنے کا آسان علاج


ا س سے نہ صرف آپ کے بالوں پر جمی دھول مٹی ہٹ جاتی ہے بلکہ بال خوبصورت بھی نظر آتے ہیں بالوں میں برش کرنے سے پہلے بالوں کو مختلف حصوں میں تقسیم کر لیں ایک ہاتھ سے بال پکڑیں اور دوسرے ہاتھ سے برش کریں

اگر آپ اپنے لمبے بالوں میں ایک ہی سٹروک برش کا کر رہی ہیں تو آپ اپنے بالوں کے ٹوٹنے کا سبب خود ہیں لمبے بالوں میں آہستہ آہستہ برش کریں پہلے ٹھوڑی تک بالوں میں برش کریں پھر آہستہ آہستہ برش کو بالوں کے سرے تک لے جائیں

جب آپ بالوں میں اچھے طریقے سے برش کر چکی ہوں تو گردن جھُکا کر تمام بالوں کو اوپر کی جانب موڑ لیں اور ا ب گردن کے اختتامی حصے سے سر کی اوپری جانب بالوں میں برش پھیریں استعمال کے بعد ہیئر برش کو دھو لیں

اگر آپ روز یہ عمل نہیں دُہرا سکتیں تو کم از کم ہفتے میں ایک بار ضرور یہ عمل کریں نیم گرم صابن ملے پانی میں چند منٹوں تک برش کو بھگو کر رکھیں کسی بھی اچھی جراثیم کش دوا کے چند قطرے اس میں ڈالیں اور پھر برش کو دھو ڈالیں

پھر کاٹن کے کپڑے سے اس کو خشک کر لیں سر کو کسی بھی قسم کے انفیکشن سے بچانے کے لیے نہایت ضروری ہے کہ آپ اپنا ہیئر برش کسی کے ساتھ ہر گز شیئر نہ کریں

گیلے بالوں میں بھی کبھی برش مت کریں کیونکہ ان کی جڑیں کمزور ہوتی ہیں اور ذرا سا جھٹکا لگنے سے بال ٹوٹنے لگتے ہیں۔بالوں میں برش اس وقت کریں جب بال خشک ہو چُکے ہوں

Leave a reply