"الجزیرہ”ٹی وی پرپابندی لگائیں ، جھوٹی خبریں مت چلائیں "ٹویٹرپرٹاپ ٹرینڈ بن گیا:عالمی نشریاتی ادارے بھی بول اٹھے

لاہور:”الجزیرہ”ٹی وی پرپابندی لگائیں ، جھوٹی خبریں مت چلائیں جھوٹ، من گھڑت اورپراپیگنڈہ نیوز،تبصروں ،تجزیوں کا مرکز، الجزیرہ ٹی وی ، اطلاعات کے مطابق قطر کے تعاون سے چلنے والے معروف میڈیا گروپ جسے الجزیرہ کہتے ہیں اس وقت دنیا بھرمیں جھوٹی اورمن گھڑت خبروں کا چشمہ بن گیا ہے

 

https://twitter.com/UsSurrender/status/1338529827524001792

اطلاعات کے مطابق مشرق وسطیٰ ، جنوبی ایشیا اورایسے ہی دیگراہم ایشوز پرخودساختہ خبریں اورتبصرے شائع کرنے پرالجزیرہ کے خلاف ردعمل تو کئی سالوں سے آرہا ہے لیکن اس کے خلاف سخت مطالبہ ابھی زورپکڑ رہا ہے

 

https://twitter.com/sarimhayat15/status/1338540862045876225

ادھر یہ بھی کہا جارہا ہےکہ الجزیرہ نہ صرف سعودی عرب اوردیگر مخالف ملکوں‌کے خلاف جھوٹی خبریں چلاتا ہے بلکہ پاکسان کے خلاف جھوٹی خبروں کے سہارے بڑی مہم شروع کررکھی ہے

 

الجزیرہ ٹی وی کی اس منفی رپورٹنگ اورجھوٹی خبروں کو پھیلانے اورچلانے کے حوالے سے دیگرعالمی نشریاتی اداروں نے بھی سخت تنقید کی ہے ،

الجزیرہ کی فیک رپورٹنگ اورنیوز پربی بی سے نے ایک واقعہ کا ذکر کیا ہے جس کی وجہ سے مصر کے حالات کو بگاڑنے کی بڑی کوشش کی گئی ہے

 

https://www.bbc.com/news/av/world-middle-east-27929522

معروف عالمی میدیا گروپ جسے دی گارڈین کے نام سے دنیا جانتی ہے نے بھی الجزیرہ کی فیک رپورٹنگ پر بڑے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے اسے جھوٹوں کا سرچشمہ قرار دیا ہے

 

https://www.theguardian.com/media/2015/sep/06/al-jazeera-journalists-jailed-for-airing-false-news-egyptian-court-ruling-says

 

ایسے ہی عالمی حالات پرنظررکھنے والی ایک نیوز ایجنسی جسے ایتھیکل جرنل ازم نیٹ ورک کےنام سے یاد کیا جاتا ہے ، اس عالمی نشریاتی نیوزایجنسی نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ خلیج کے ملکوں میں خلیج پیدا کرنے میں الجزیرہ کا بہت زیادہ منفی کردار ہے

https://ethicaljournalismnetwork.org/resources/videos/fake-news-social-media-aljazeera

 

الجزیرہ کی جھوٹی اورمن گھڑت رپورٹنگ پرعرب نیوز نے بھی دکھ بھرے افسوس کا اظہار کیا ہے عرب نیوز نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ الجزیرہ ٹی وی نے ببانگ دہل جھوٹی اورفیک نیوز کا رواج ڈالا جو کہ ایک خطرناک چیز ہے

 

https://www.arabnews.com/node/1740701/media

 

ادھر پاکستان سے بھی الجزیرہ کی طرف سے منفی ،جھوٹی اورمن گھڑت نیوز نشرکرنے کے خلاف سخت ردعمل آنا شروع ہوگیا ہے ، لوگوں کی طرف سے یہ مطالبہ اتنا زور پکڑ کیا کہ اب الجزیرہ جیسے اداروں کا راستہ روکنے کے لیے حکومت کوچاہیے کہ وہ پاکستان میں‌ اس کی نشریات اوراشاعت پرپابندی لگائی تاکہ لوگوں کوجھوٹی خبریں دینے کی اس ادارے کی کوشش کو روکا جاسکے

 

https://twitter.com/ROB_NAB9/status/1338518978059231233

 

ادھر تازہ ترین اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ٹویٹر پریہ مطالبہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے لوگ حکومت سے اس نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرہے ہیں اوردرخواست کررہےہیں کہ اس کو بند کیا جائے

 

ادھر الجزیرہ کی طرف سے جھوٹی اورمن گھڑت خبروں کے سلسلے کوروکنے کے عوامی مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے سنیئر صحافی مبشرلقمان نے بھی بڑے دکھ کا اظہار کیا ہے وہ کہتے ہیں کہ ! کہنا تو نہیں چاہیے تھا کہ الجزیرہ ٹی وی جھوٹ خبریں پھیلارہا ہے لیکن اب الجزیرہ کی ان من گھڑت خبروں ،تجزیوں اورتبصورں نے حقیقت سے دنیا کو دور رکھا

 

 

مبشرلقمان کہتے ہیں کہ اب میں بھی عوامی مطالبے کی حمایت میں آگیا ہوں اورمیرا بھی مطالبہ یہی ہے کہ جبتک الجزیرہ ٹی وی جھوٹ ، من گھڑت خبروں ، تبصروں اور تجزیوں سے توبہ نہیں کرتا اوراپنی اصلاح نہیں کرتا تب تک پاکستان میں اس کی نشریات پرپابندی لگنی چاہیے

 

مبشرلقمان نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ وہ توسوشل میڈیاخصوصا ٹویٹرپراس ٹرینڈ کے مقبول ہونے پربڑے حیران ہیں کہ لوگوں کو کس قدر علم ہوچکا ہے کہ قطر کی طرف سے پی ڈی ایم کی مالی مدد کی وہ کہتے ہیں دیکھتے ہی دیکھتے یہ بھی ایک ٹرینڈ بن گیا ہے

Comments are closed.