کہاں گئے ایس او پیز ، پی ٹی آئی وزیر نے کرونا کی وجہ سے بند ریسٹورنٹ کو کھلوا کر افطار پارٹی کر ڈالی

0
24

کہاں گئے ایس او پیز ، پی ٹی آئی وزیر نے کرونا کی وجہ سے بند ریسٹورنٹ کو کھلوا کر افطار پارٹی کر ڈالی

باغی ٹی وی :کرونا کی وجہ سے عوام کے کاروبار اور دکانیں بند کرنے والے حکمرانوں کا خود کا یہ حال ہے کہ حجرہ ریسٹورنٹ جو کہ کرونا sops کی وجہ سے بند تھا مگر آج منیسٹر تیمور جھگڑا نے دوستوں کیلئے اس کو کھول کر افطاری دی۔ جس میں کئی لوگ جمع تھے . کرونا ضوابط کو کھلی خلاف ورزی ہورہی تھی .ان دوہرے معیار پر عوام کا سوال ہے کہ ضلعی انتظامیہ صرف غریبوں کے دوکانوں کو بند کرنے اور جرمانے کرنے کیلئے لگی ہوئی ہیں۔
وزیر کی اس خلاف ورزی پر کون ہے جو ایکشن لے گا.


پی ٹی آئی کے منسٹر اس سے پہلے کہہ چکے ہیں کہ عوام کرونا ایس او پیز کو فالو کریں . خود یہ حال ہے کہ اس قدر ان قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی جاتی ہے جس عوام میں ایک برا تاثر تو ضرور جاتا ہے

محکمہ صحت.خیبرپختونخوا کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید22 افراد جاں بحق ہوگئے ، صوبہ بھر میں میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 3ہزار156 ہوگئی.خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید584 افراد متاثر .خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ14 ہزار 661 ہوگئی.

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 1109مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ،.خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد98 ہزار45 ہوگئی .پشاورمیں 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد کورونا سے انتقال کرگئے .

Leave a reply