کندھ کوٹ : صوبائی وزیر شبیر بجارانی کے گاؤں کرمپور گرڈ اسٹیشن پر ڈاکوؤں کا حملہ, 2 ملازم اغواء

کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان ) صوبائی وزیر شبیر بجارانی کے گاؤں کرمپورگرڈ اسٹیشن پر ڈاکوؤں کا حملہ 2 ملازمین کو اغواء کرلیاگیا
تفصیل کے مطابق ڈاکوؤں نے گرڈ اسٹیشن کے دروازے توڑ کر اسلحہ کے زور پر سیپکو کے دو ملازمین کو اغوا کرلیا اغوا ہونے والوں میں جمیل احمد اور محمد آصف شامل ہیں ڈاکوں نے دونوں مغویوں کو کچے کے طرف لے کر فرار ہوگئے واپڈا ہائیڈرو یونین کے رہنما اصغر بجارانی نے بتایا کے گرڈاسٹیشن ملازمین کے اغوا ء کے خلاف بھرپور تحریک شروع کریں گے،دوسرے جانب پولیس نے پہنچ کر تفتیش شروع کردی ،ضلع بھر سے گزشتہ چار گھنٹوں میں ڈاکوؤں نے واپڈا ملازمین سمیت تین افراد کو اغوا کرلیا۔

Leave a reply