بنگلادیش میں مسافروں سے بھری بس تالاب میں گر گئی، تین بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق اور 35 زخمی

انتظامیہ کی جانب سے حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور کو ٹھہرایا جارہا ہے
0
49
bus accidnet

بنگلادیش میں مسافروں سے بھری بس تالاب میں گرنے سے تین بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔

باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیاجہاں مسافروں سے بھری بس ضلع جھلکٹھی صدرکےعلاقے چھترکنڈا کے ایک تالاب میں جا گری باریشال جانے والی بس میں 52 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی لیکن بس میں 60 افراد سوار تھے جو باریشال کھلنا ہائی وے پر چھترکنڈا کے علاقے میں بنے تالاب میں گرگئی۔

حادثے کے نتیجے میں 17 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، مرنے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 35 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں انتظامیہ کی جانب سے حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور کو ٹھہرایا جارہا ہے جبکہ بس گرنے کی وجہ بس میں مسافروں کا گنجائش سے زیادہ سوار ہونا بھی بتایا جارہا ہے۔

بنگلادیش میں مسافروں سے بھری بس تالاب میں گر گئی، تین بچوں سمیت 17 افراد …

دوسری جانب حادثے میں بچ جانے والے محمد مومن مسافر نے بتایا کہ وہ بھنڈاریا سے بس میں سوار ہوا تھا اور بس مسافروں سے ضرورت سے زیادہ بھری ہوئی تھی، جبکہ لوگ بس کے کوریڈور میں بھی کھڑے تھے ڈرائیور سپروائزر سے بات کررہا تھا اور اتنے میں بس سڑک سے اتر کر تالاب میں گرگئی تمام مسافر بس کے اندر پھنس گئے تھے چونکہ اس میں زیادہ بوجھ تھا بس فوری طور پر ڈوب گئی میں کسی طرح بس سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو سکا-

باریشال کے ڈویژنل کمشنر محمد شوکت علی نے تصدیق کی کہ تمام 17 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور باقی زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا۔

بنگلہ دیش میں بسوں کے حادثات معمول بن گئے ہیں۔ روڈ سیفٹی فاؤنڈیشن (RSF) کے مطابق، صرف جون میں کل 559 سڑک حادثات پیش آئے ان حادثات میں 562 افراد ہلاک اور 812 دیگر زخمی ہوئے۔

دنیا بھرمیں طلاق کی شرح میں نمایاں اضافہ کیوں؟ سائنسدانوں نے بڑی وجہ بتا دی

ڈھاکہ ٹریبیون کی جانب سے جاری بدھ کو جاری کردہ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک بھر میں 207 موٹر سائیکل حادثات میں 169 افراد ہلاک ہوئے جو کہ کل اموات کا 33.75 فیصد بنتا ہے جن میں 78 خواتین اور 114 بچے تھے۔

تاہم، نو آبی گزرگاہوں کے حادثات میں نو افراد ہلاک اور سات لاپتہ ہو گئے، جبکہ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق، اسی عرصے کے دوران 21 ریلوے حادثات میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہوئے مزید یہ کہ اس دوران کم از کم 38 قربانی کے جانور حادثات میں ہلاک ہوئے۔ مزید برآں، سڑک حادثات میں 99 پیدل چلنےوالےہلاک ہوئے جو کہ اموات کی کل تعداد کا 19.18 فیصد ہےڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق، 76 ڈرائیور اور ان کے معاونین ہلاک ہو چکے ہیں جو کہ کل اموات کا 14.72 فیصد بنتا ہے۔

روڈ سیفٹی فاؤنڈیشن کے مشاہدے اور تجزیہ کے مطابق، سب سے زیادہ، 247 (44.18 فیصد) حادثات علاقائی سڑکوں پر، 182 (32.55 فیصد) قومی شاہراہوں پر، 59 (10.55 فیصد) دیہی سڑکوں پر، اور تین (0.53 فیصد) شہری سڑکوں پر ہوئے۔

دبئی ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز،آصف زرادری کے بعد نواز شریف بھی …

Leave a reply