بنگلہ دیش نے 3 وکٹ کے نقصان پر سینچری مکمل کرلی

0
20

باغی ٹی وی :بنگلہ دیش نے 3 وکٹ کے نقصان پر 100 رنز مکمل کر لیے .جبکہ سولیں اوور کا کھیل جاری ہے . اس وقت پر کریز پر بنگلہ دیشی بلے باز عفیف حسین اور محمد اللہ موجود ہیں. بنگال ٹائیگر نے ٹاس جیت کر پر اعتماد انداز میں بٹینگ کا آغاز کیا، تمیم اقبال اور محمد نعیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 71 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، بنگلادیش اوپنر بلے باز تمیم اقبال 39 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، وہ رن آؤٹ ہوئے، بنگالی بلے باز نے ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔

اس کے بعد لٹن داس نے ٹیم کی کمان سنبھالی مگر وہ زیادہ دیر وکٹ پر ٹھر نہ ہوسکے اور شاداب خان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے ٹیم کے مجموعی سکور میں صرف 12 رنز کا اضافہ کیا۔ اوپنر بلے باز محمد نعیم بھی شاداب کی اگلی ہی گیند پر افتخار احمد کو کیچ دے بیٹھے، محمد نعیم نے 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دن 2 بجے ہوا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بارش کا امکان ہے جبکہ شہر کا موسم خشک سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

قومی ٹیم کو عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بچانے کے لئے سیریز کے تمام میچوں میں فتح حاصل کرنی ہو گی۔ اگر پاکستان کو تین میں سے ایک میچ بھی شکست ہوئی تو قومی ٹیم عالمی نمبر ایک پوزیشن سے محروم ہوجائےگی۔ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی جیت کا تناسب 80 فیصد ہے۔ پاکستان نے اب تک 10 میچوں میں سے 8 جیتے اور صرف 2 ہارے ہیں۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں احسن رضا اور شوزوب رضا امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ سری لنکا کے رانجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے

Leave a reply