بنگلہ دیش میں سیلاب سے کتنی تباہی ہوئی، جانئے اس رپورٹ میں
بنگلہ دیش کو بدترین سیلاب کا سامناہے، ہزاروں دیہات صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں، بے گھر افراد کی تعداد 2لاکھ جبکہ 4لاکھ افراد کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔
بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش میں سیلاب نے تباہی مچادی، 100سے زیادہ ہلاکتیں، لاکھوں بے گھر
صرف گذشتہ ہفتہ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
بنگلہ دیش واٹر ڈیولپمنٹ بورڈ کے انجینئر عارف الاسلام کے مطابق حکومت نے ایک ہزار سے زائد شیلٹرز بنائے ہیں لیکن لوگ گہرے پانی اورٹراسپورٹ کی کمی کی وجہ سے ان تک پہنچ نہیں پا رہے۔لوگوں کی بڑی تعداد اس وقت ریلوے لائنوں اور سڑکوں پر پناہ لیے ہوئے ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا سسٹم متاثر ہو رہا ہے۔
آئی ایف آر سی کے مطابق بارش کے پانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے وجہ سے لوگ پانی اور بجلی کے بغیر گزارہ کرنے پر مجبورہیں۔
لاکھوں گھر ڈوب چکے ہیں جبکہ 66,000سے زائد دیہات تباہ ہو چکے ہیں۔