ٹریننگ سیشن کے دوران بنگلہ دیش کے میدان میں پاکستانی پرچم لہرانے پر تنازعہ

0
29

پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش میں موجود ہے جہاں ان کے ٹریننگ سیشن چل رہے ہیں ان ٹریننگ سیشنز میں پاکستانی ٹیم کا پاکستانی پرچم گراﺅنڈ میں لگا کر پریکٹس کرنا کرکٹ کے بنگلہ دیشی مداحوں کو پسند نہیں آ رہا اور وہ سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹیم کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

باغی ٹی وی : ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق بنگلہ دیشی مداحوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم میدان میں پاکستان کا جھنڈا گاڑ کر پریکٹس کرکے کھیل میں سیاست کو گھسیٹ رہی ہے۔


ایک بنگلہ دیشی ٹوئٹر صارف نے پاکستانی ٹیم کی پریکٹس کرنے کی ایک ویڈیو ایک ٹویٹ میں پوسٹ کی ہے جس میں نیٹ کے پاس میدان میں پاکستان کا پرچم لہرا رہا ہوتا ہے یہ صارف اپنی ٹویٹ میں لکھتا ہے کہ ”کئی بنگلہ دیشی مداح پاکستانی ٹیم کے اس اقدام پر ناخوش ہیں مگر مجھے ذاتی طور پر اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن میں ان مداحوں کے تخفظات کو سمجھ سکتا ہوں۔ پاکستانی ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کے پروٹوکولز کی پیروی کرنی چاہیے اور پرچم لہرانے کے لیے پیشگی اجازت لینی چاہیے۔ یہ ایک حساس معاملہ ہے۔“


رپورٹ کے مطابق ٹریننگ سیشنز اور حتیٰ کہ ڈریسنگ روم میں بھی پاکستانی پرچم لہرائے رکھنے کی روایت ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے حال ہی میں ڈالی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ کھلاڑیوں کو ہمہ وقت یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے پاکستانی پرچم کا ان کی آنکھوں کے سامنے رہنا بہت اہم ہے۔ اس سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوتا ہے اور ان فوکس بہتر ہوتا ہے۔ تاہم پاکستان اور بنگلہ دیش کی تکلیف دہ تاریخ کے سبب پاکستانی ٹیم کی یہ روایت بنگلہ دیشی مداحوں کو اچھی نہیں لگی۔


پاکستان اپنے دورہ بنگلہ دیش میں تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گا۔ اس دورے کا آغاز 19 نومبر کو پہلے T20 سے ہونا ہے۔ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور دونوں ٹیمیں زیادہ سے زیادہ پوائنٹس لینے اور 2023 میں ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کی دوڑ میں خود کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہوں گی۔

Leave a reply