بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ سے قبل افغان کھیلاڑی زخمی

0
183
Rashid khan

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کا کہنا ہے کہ راشد خان انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف 2 ون ڈے میچز بھی نہیں کھیل سکے تھے۔ اے سی بی کے مطابق مینجمنٹ اور میڈیکل ٹیم نے راشد خان کی فٹنس کو اولین ترجیح دی، راشد خان کو بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں احتیاطی طور پر آرام دینے کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ راشد خان کے لیے آرام کا فیصلہ ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ سے پہلے ان کی فٹنس کے لیے کیا گیا۔

خیال رہے کہ بنگلادیش اور افغانستان کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 14 سے 18 جون تک ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔ ادھر دوسری جانب دُنیائے فٹ بال کے اسٹار کھلاڑی اور ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد امریکی فٹ بال کلب انٹر میامی کو جوائن کررہے ہیں۔ لیونل میسی کاشمار فٹبال کی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، ان کا معاہدہ حال ہی میں فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین سے ختم ہوا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
میڈیا رپورٹس کے مطابق اطلاعات یہ تھیں کہ میسی پی ایس جی چھوڑنے کے بعد سعودی کلب الہلال کو جوائن کریں گے۔ مگر وہ سعودی کلب کی پُرکشش پیش کش کو قبول کرنے کے بجائے اب امریکی فٹ بال کلب انٹر میامی کو جوائن کررہے ہیں، جہاں دُنیا کی دو بڑی کمپنیاں بھی اُن کے اس معاہدے کا حصہ ہوں گی۔ میسی کے کیریئر کا یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ یورپ سے باہر کسی کلب سے کھیلیں گے تاہم انٹرمیامی کلب کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ اسٹار فٹبالر نے 2021 میں پی ایس جی کلب جوائن کیا تھا۔

Leave a reply