بنگلہ دیشی دفاعی وفد کی ایئرچیف سے ملاقات،فوجی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ

وفد نے جے ایف-17 تھنڈر جنگی طیاروں کی تیاری سمیت دیگر جدید عسکری سازوسامان میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
bangla

اسلام آباد: بنگلہ دیش کے اعلیٰ سطح دفاعی وفد نے پاک ایئرفورس کے سربراہ سے ملاقات کی –

باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے سربراہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بنگلہ دیش کے اعلیٰ سطح دفاعی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ملاقات کی وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن، پرنسپل اسٹاف آفیسر، آرمڈ فورسز ڈویژن، بنگلہ دیش نے کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دونوں ممالک کی ایئر فورسز کے درمیان فوجی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا فضائیہ کے سربراہ نے مشترکہ تربیتی منصوبوں اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا۔

<a href="https://baaghitv.com/polio-ka-aik-or-case-samneyاسرائیل نے یحیٰی سنوار کی لاش حماس کے حوالے کرنے سے انکار کردیا-a-gaya/”>ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا,کیسز کی تعداد 72 تک پہنچ گئی

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن نے پاکستان ایئر فورس کے جدید منصوبوں، اعلیٰ ٹیکنالوجی اور مقامی سطح پر تیار کیے گئے تکنیکی ڈھانچے کی تعریف کی وفد نے جے ایف-17 تھنڈر جنگی طیاروں کی تیاری سمیت دیگر جدید عسکری سازوسامان میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان فوجی شراکت داری کو مضبوط بنانے، تعاون کو فروغ دینے اور تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

Comments are closed.