بنگلورو پولیس کی سی سی بی کا منشیات کے ایک کیس میں وویک اوبرائے کی اہلیہ پریانکا آلوا کو نوٹس جاری
بالی وڈ کے معروف اداکار وویک اوبرائے کی اہلیہ پریانکا آلوا کو بنگلورو پولیس کی سنٹرل کرائم برانچ (سی سی بی) نے منشیات کے ایک معاملے کے سلسلے میں نوٹس جاری کیا ہے۔
باغی ٹی وی : ایک بھارتی میڈیا ادارے کے مطابق جمعرات کو بنگلور پولیس نے ویویک اوبرائے کے ممبئی میں واقع گھر پر چھاپہ مارا اے این آئی کے مطابق ، سی سی بی کو صند ل ووڈ منشیات کی اسمگلنگ کیس میں آدتیہ الوا کے ملوث ہونے کا شبہ ہے ، جو پرینکا کا بھائی ہے۔
سندل ووڈ ڈرگ کیس میں مبینہ طور پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس کیس کے بہت سارے ملزمان ہیبل جھیل کے قریب ادیتیہ کے فارم ہاؤس میں پارٹیوں میں شریک ہوتے ہیں جہاں شرکا ممنوعہ اشیا کا استعمال کرتے ہیں۔
اس سلسلے میں پولیس نے جمعرات کو ویویک کے ممبئی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاکہ انکے برادر نسبتی ادیتیہ کو گرفتار کیا جاسکے۔ لیکن وہ اب تک مفرور ہیں۔
بنگلورو پولیس کے جوائنٹ کمشنر سندیپ پاٹل نے ایک معروف بھارتی ویب پورٹل کو بتایا کہ ادیتیا مفرور ہیں، اور پولیس کو شک تھا کہ وہ وویک کے گھر پر چھپے ہونگے اسی لیے عدالتی وارنٹ کے ساتھ یہاں چھاپہ مارا گیا۔
اس کیس میں اب تک 15 افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں جس میں کناڈا زبان کے فلمی اداکار ریگینی دیودی اور سنجنا گلرانی بھی شامل ہیں۔
اس قسم کی پارٹی آرگنائز کرنے والوں میں ویرن کھنہ، راہول تونسے اور متعدد نائیجیرین شہری بھی ملوث ہیں۔ پولیس نے ڈرگ ٹریفکرز، سپلائرز اور اسکا استعمال کرنے والوں کی بیخ کنی کے لیے ایکشن شروع کررکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق ، بتایا جاتا ہے کہ پریانکا الوا کا بھائی آدتیہ 4 ستمبر سے لاپتہ ہے ، پولیس ایک ماہ سے منشیات فروشوں ، سپلائی کرنے والوں اور اس معاملے سے متعلق پارٹی کے منتظمین کی تلاش کر رہی ہے۔ بنگلورو پولیس کے جوائنٹ کمشنر سندیپ پاٹل نے این ڈی ٹی وی کو بتایا ، “آدتیہ الوا مفرور ہے۔ وویک اوبرائے ان کے رشتہ دار ہیں اور ہمیں کچھ اطلاع ملی کہ الوا وہاں ہے۔ تو ہم جانچنا چاہتے تھے۔ چنانچہ عدالت کا وارنٹ ملنے کے بعد کرائم برانچ کی ٹیم ممبئی میں ان کے گھر گئی تھی۔