بنی گالہ کے اطراف پولیس کا سرچ آپریشن،پی ٹی آئی رہنما عالمگیر کے گھر چھاپہ

0
27

اسلام آباد: پولیس کی جانب سے بنی گالہ کے اطراف سرچ آپریشن کیا گیا-

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق رات گئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ آمد ہوئی اسلام آباد پولیس نےکہا کہ بنی گالہ کےاطراف معمول کا سرچ آپریشن کیا گیا جس میں آنے جانے والوں کی چیکنگ کی گئی-

”عمران خان کو شدید خطرہ ہے، کچھ ہوا تو حکومت پر مقدمہ کریں گے“:اسد عمر

ایس ایس پی آپریشن کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کے اردگرد سرچ آپریشن کیا جارہا ہے جس میں پولیس آنے جانے والے افراد کی چیکنگ کر رہی ہے بنی گالہ کے خیموں میں موجود افراد کے خلاف کسی قسم کا آپریشن نہیں ہو رہا، روٹین کا سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

بنی گالہ میں پولیس کی بھاری نفری کی آمد کے موقع پر عمران خان کی رہائش گاہ پر موجود کارکنان نے ڈنڈے اٹھا لیے جبکہ اس کے ساتھ ہی کارکنان نے عمران خان کے حق میں نعرے بازی بھی کی بنی گالہ آمد پر پولیس نفری کے ہمراہ قیدیوں کی وین بھی موجود تھی۔

عمران خان کی مریم نواز کےخلاف نازیبا زبان:سیاسی رہنماؤں نے کی مذمت

اس تمام صورتحال میں تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور بھی بنی گالہ پہنچ گئے سلام آباد پولیس نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کو لاحق سیکورٹی خدشات کے باعث بنی گالہ کے اطراف میں سرچ آپریشن کے مقصد سے آئے۔ بعد ازاں اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری قیدیوں کی وین کے ہمراہ واپس روانہ ہو گئی۔ اس دوران کسی قسم کا کوئی تصادم نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی اس کاروائی کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان بنی گالہ میں موجود نہیں تھے۔ چیئرمین تحریک انصاف جمعہ کی رات کو ملتان جلسے میں شرکت کے بعد اسلام آباد جانے کی بجائے پشاور چلے گئے تھے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کا تھریٹ جاری کر دیا گیا، خدشے کے باعث عمران خان کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، سیکیورٹی حکام نے عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کو آگاہ کردیا ہے جبکہ عمران خان پر پہلے بھی متعدد بار حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

شہباز شریف سے ترکی کے وزیر برائے قومی دفاع کی ملاقات،دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون کو…

دوسری جانب کراچی پولیس کی جانب سے ایم این اے عالمگیر خان کے گھر پر چھاپہ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کیے جانے سے قبل اسلام آباد اور کراچی کی پولیس کی جانب سے رات گئے کاروائیاں کی گئیں-

رات گئے کراچی پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے تحریک انصاف کے ایم این اے عالمگیر خان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا پولیس اہلکار بنا اجازت پی ٹی آئی رہنما کے گھر میں داخل ہوئے اور سیکیورٹی گارڈز اور اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی گئی۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

Leave a reply