بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی قریبی سہلی فرح کے میڈیا پر چرچے ہیں
آج سپریم کورٹ کے باہر مطیع اللہ جان نے فواد چودھری سے فرح بارے سوال کیا تو فواد چودھری بھڑک اٹھے اور صحافی کو یوٹیوبر کہہ ڈالا ، بدتمیزی کی،جسکے بعد پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا گیا،
فرح نامی خاتون کے چرچے ہر طرف ہو رہے ہیں، علیم خان نے پریس کانفرنس کی تو فرح کا نام لیا، مریم نواز نے پریس کانفرنس کی تو فرح کانام لیا، فرح کا نام اتنا سامنے آ گیا کہ اس کی تصاویر بھی سامنے آنے لگی ہیں، فرح نامی خاتون کی وزیراعظم عمران خان کے گھر بنی گالہ کے کچن، بنی گالہ کے کمروں، لان میں تصویریں سامنے آ رہی ہیں وہیں عمران خان کی اہلیہ بشری کے ساتھ بھی مختلف تقریبات و محفلوں کی تصاویر سامنے آ رہی ہیں
فرح اتنی تیز ہیں کہ وہ عمران خان حکومت کے خاتمے کے فوری بعد دبئی پہنچ گئیں اور پاکستان چھوڑ دیا، مریم نواز نے الزام لگایا کہ فرح کو برقع پہن کر فرار کروایا گیا ہے، فرح کے شوہر نے بھی پاکستان چھوڑ دیا ہے،مریم نواز نے فرح پر کرپشن کا الزام لگایا ہے تو وہیں تحریک انصاف چھوڑنے والے علیم خان نے بھی فرح پر کرپشن کا الزام لگایا ہے،مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں بشریٰ بی بی کی دوست فرح کا نام لینے کی ہمت کرتی ہوں، جو تبادلوں اور پوسٹنگ میں لاکھوں روپے کرپشن لیتی تھی اور یہ سیدھے بنی گالہ سے جڑی ہیں۔ آنے والے دنوں میں حیران کرنے والے ثبوت سامنے آئیں گے۔ عمران خان کو خوف ہے کہ ایک بار جب وہ اقتدار سے باہر ہو جائیں گے تو ان کی چوری کا پردہ فاش ہو جائے گا۔
صحافی رؤف کلاسرہ کہتے ہیں کہ فرح گجر 70 کروڑ کی جائیداد کی مالک ہیں۔ دوبئی میں فرح صاحبہ کا اپنا فلیٹ بھی ہے جہاں وہ پاکستان سے نکل کر شفٹ ہوئی ہیں۔ اس کا انکشاف ہم نے دستاویزات ساتھ اپنے پروگرام میں اٹھارہ فروری 2021کو کیا تھا۔
https://twitter.com/KlasraRauf/status/1511375427893354496
خبر رساں نیوز ایجنسی این این آئی کے مطابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے فرح خان سے متعلق کہا ہے کہ فرح خان رہائش کیلئے دبئی چلی گئی ہیں ہمارے خاندان کا فرح خان کی کسی ڈیل سے تعلق نہیں فرح خان نے وزیراعظم اور میری والدہ کے ساتھ اچھا نہیں کیا۔ ایک انٹرویومیں موسیٰ مانیکا نے کہا کہ فرح خان سے مانیکا خاندان کا کوئی لینا دینا نہیں۔
علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح شہزادی المعروف فرح خان تین اپریل کو دبئی پہنچ چکی ہیں وہ لاہور سے غیر ملکی پرواز ای کے 623 سے دبئی پہنچیں فرح شہزادی نے پاکستانی پاسپورٹ کا استعمال کیا،فرح شہزادی نے گزشتہ روزابوظبی میں افطار ڈنر میں شرکت کی، فرح کو خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض نے افطار پر مدعو کیا تھا۔
خاتون اول کی دوست فرح خان پر علیم خان اور دیگرنے کرپشن کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فرح شہزادی کی غیر ملکی پراپرٹیز کی بھی اطلاعات ہیں ، فرح خان کی رہائش گاہ پرایس ایس پی کی سربراہی میں پولیس اہلکارتعینات تھے
ایک صارف کا کہنا تھا کہ فرح سے متعلق سوال اب پی ٹی آئی کا پیچھا نہیں چھوڑے گا اور یہ سوال بہت جائز بھی ہے لیکن ہمیں سینیئرز نے یہی سکھایا کہ سوال سپیکر کی بات مکمل ہونے کے بعد کیا جاتا ہے۔ نازک ملکی صورتحال نے بہت سے دوستوں کی frustration کو عیاں کردیا ہے، صحافی کا یہ رویہ نہیں ہونا چاہیئے۔
https://twitter.com/RizwanGhilzai/status/1511606814299029504
عفت حسن رضوی کا کہنا ہے کہ سوال کرنا مطیع اللہ جان سمیت ہر صحافی کا کام ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ سوال کے جواب میں الزامات لگائے جائیں۔ مطیع اللہ جان کا سوال وہی ہے جو پورا پاکستان پوچھ رہا ہے کہ فرح خان کیسے مفرور ہوئیں ؟
https://twitter.com/IffatHasanRizvi/status/1511594049043578880
سوشل میڈیا پر فرح خان کی چارٹرڈ طیارے میں بیٹھے تصویر وائرل ہو رہی ہے تاہم ابھی یہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے یہ پرانی ہے یا تازہ تصو یر ہے ، اس تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ فرح خان کے قدموں میں ایک ہینڈ بیگ موجود ہے جو کہ اس وقت لوگوں کی توجہ کا مرکزبناہواہے ، فرح خان نے ایک پیلے رنگ کی جوتی بھی پہنی ہوئی ہے جس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہوئی ہے ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹس میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ یہ بیگ دراصل معروف برینڈ ” ہرمز “ کا کیلی بیگ ہے اور اس کی مالیت تقریبا ڈیڑھ کروڑ سے زائد ہے جبکہ فرح خان نے جو پیلے رنگ کی چپل پہن رکھی ہے وہ بھی کچھ کم نہیں بلکہ ایک لاکھ روپے سے زائد کی ہے ۔
مریم نواز گزشتہ شب پریس کانفرنس میں کہہ چکی ہیں کہ راتوں رات فرح کو فرار کروایا تین تین کروڑ کا بیگ پکڑا ہوا ہے وہ کہاں سے آیا ۔کوئی تبادلہ ہوںیا کچھ بھی فرح کو رشوت ملتی تھی اگر اس بات میں سچائی نہیں تو راتوں رات کیوں فرار ہو گئی ان سب کے نام ای سی ایل میں ڈال جایے تمہارے آگے پیچھے کون تھا سب سامنے آئے گا پورے پنجاب میں کام نہیں ہوا لیکن فرح کے گاؤں میں ہوا۔ بنی گالہ میں فرح عمران خان کے کتوں کے ساتھ تصویریں بنا رہی ہے ۔اب کہتے ہیں ہمیں پتہ نہیں تھا کرپشن کیا ہوتی ہے تبادلوں کے کروڑوں لیے گیے یہ سب قوم کے سامنے آئے گا اور جواب لے کر رہیں گے بھاگنے نہیں دیں گے
پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی
پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال
11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار
شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت
خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار
چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی
ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار
پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار
زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار
10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار