مزید دیکھیں

مقبول

ڈیرہ غازی خان ائیرپورٹ آئندہ سال کے آخر تک ائیربس 320 کیلئے اپ گریڈ ہوگا

ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی رپورٹ)ڈیرہ غازی خان ائیرپورٹ...

اسلام آباد میں بین الاقوامی کانفرنس،جنرل ساحر مرزا مہمان خصوصی

سنٹر برائے اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کے تحت 2...

ساڑھے سات لاکھ فوج،پہلگام واقعہ کیسے ہو گیا؟شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور...

ریاستی اداروں کے خلاف مہم،بنی گالہ سے پی ٹی آئی کارکن گرفتار

اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے ملزم پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم حیدر سعید کو بنی گالا اسلام آباد سے ایک چھاپہ مار کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے جعفر ایکسپریس سانحہ کے دوران ریاستی اداروں کے خلاف منفی پراپیگنڈہ اور تضحیک آمیز مواد سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔اس کے علاوہ ملزم حیدر سعید کو کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی حمایت اور ان کی تشہیر کرنے میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نہ صرف ریاستی اداروں کے خلاف زہر آلود مہم چلا رہا تھا بلکہ دہشت گردوں کے حق میں اشتعال انگیز بیانات اور مواد بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتا رہا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔اس کارروائی کو سائبر کرائم کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ملک کے اندر سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی روک تھام اور ریاستی اداروں کی عزت و وقار کا تحفظ کرنا ہے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan