بانی پاکستان کا یوم پیدائش،مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

0
197

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا ایک سو سینتالیس واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی،مزار قائد پر پاکستان ملٹری اکیڈمی (کاکول) کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے ہیں،تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل افتخار حسن چوہدری تھے،مہمان خصوصی میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی،میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے مزار قائد پر مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے.

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح آج بھی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں، قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے اصولوں پر عمل ہے

سابق صدر آصف علی زرداری نےبانی پاکستان کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کا قومی ترانہ قائد اعظم کے فلسفے کی عکاسی کرتا ہے قومی ترانے میں طاقت کا سرچشمہ عوام کو قرار دیا گیا ہے.بانی پاکستان انسانی اور مذہبی آزادی کے وکیل تھے، پیپلز پارٹی اظہار رائے، سیاسی اور مذہبی آزادی کا دفاع کرتی رہے گی، مخصوص سوچ مذہب کی آڑ لے کر اپنی سوچ مسلط کرنا چاہتی ہے۔

حقیقی مقاصد کو پورا کرنے کے لئے قیام پاکستان کے جذبے اور سوچ سے کام کرنا ہوگا،شہباز شریف
سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے 147 ویں یوم ولادت پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ایک آزاد اور خود مختار پاکستان بابائے قوم کا قوم پر احسان ہے ،قائد محمد علی جناح نے بکھرے ہوئے مسلمانوں کو ایک پرچم تلے جمع کرکے الگ وطن کے قیام کے خواب کی تعبیر دی ،قائد اعظم نے اپنی زندگی کی آخری سانس تک آزاد پاکستان اور آزاد قوم کے مشن کے لئے کام کیا ،ہم بابائے قوم اور مشاہیر پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی وجہ سے آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں،بابائے قوم نے جن اصولوں اور مقاصد کے لئے یہ وطن بنایا تھا انہیں پورا کرنا پچیس کروڑ پاکستانیوں کا مشن ہونا چاہیے،قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کو پورا کرنے کے لئے قیام پاکستان کے جذبے اور سوچ سے کام کرنا ہوگا ،آزادی کی حفاظت کے لئے معاشی بدحالی، تقسیم، جہالت اور غربت سے نجات پانا ہو گی،پاکستان کی معاشی خود انحصاری، ہر شہری کو تعلیم، صحت اور سماجی انصاف سے ہم کنار کرنا ہی قیام پاکستان کا حقیقی مقصد ہے ،ایک ایسی جدید اسلامی جمہوص فلاحی ریاست بنانی ہے جس کا خواب ہمارے اسلاف نے دیکھا اور جس کے قیام کے لئے عظیم قربانیاں دی گئیں ،آج کے دن بابائے قوم کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے عہد کرتے ہیں کہ عظیم قائد کے اصولوں اور نظریات کی پیروی کرتے ہوئے ان کا مشن پورا کریں گے

قائداعظم کی انتھک کاوشوں کا ہی ثمر ہے کہ ہم آج ایک آزاد مملکت میں سانس لے رہے ہیں،ترجما ن پاک فضائیہ
بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر پاک فضائیہ نے خراج عقیدت پیش کیا ہے،پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے مختصر ویڈیو جاری کر دی ، ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں اس امر کو اجاگر کیا گیا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مظلوم مسلمانوں میں امید کی کرن روشن کی،قائد اعظم نے ہندوستان کے مسلمانوں کو ایک قوم کی صورت میں متحد کر کے ان کے لئے ایک علیحدہ و آزاد وطن حاصل کیا،قائداعظم کی انتھک کاوشوں کا ہی ثمر ہے کہ ہم آج ایک آزاد مملکت میں سانس لے رہے ہیں،
قائداعظم نے جمہوریت، آزادی، مساوات، رواداری اور سماجی انصاف کے اصولوں پر مبنی ریاست کا تصور دیا اور بنیاد رکھی،قائد اعظم نے پاک فضائیہ کو نظم و ضبط اور خود انحصاری کے ذریعے بننے کا پائیدار وژن بھی دیا،قائد کا نظریہ، وژن اور ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے رہنما اصول عظیم قوم بننے کے سفر میں مشعل راہ ہیں،

Leave a reply