بانی پاکستان کی برسی،صدر مملکت کی گورنر، وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری

0
33

بانی پاکستان کی برسی،صدر مملکت کی گورنر، وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 72 ویں برسی کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

پاک بحریہ کے بگلرز نے ماتمی دھن بجا کر عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کیا اور سلامی دی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔

تقریب کے بعد صدر مملکت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کورونا وائرس کے دوران ڈاکٹروں اور مخیر حضرات نے بیڑہ اٹھایا، حکومتوں نے غریبوں کی احساس پروگرام کے ذریعے فکر کی، علماء، میڈیا سب مل کر قوم کو کورونا وائرس سے متعلق آگاہی دیتے رہے، قوم نے ڈسپلن کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کیا۔

وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

صدرمملکت عارف علوی کا مزید کہنا تھا کورونا پر قابو پانا بھی قوم کی انوکھی کامیابی ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان سے متعلق کہا جا رہا کہ اس قوم سے کچھ سیکھا جاسکتا ہے، دنیا کی بہتر قوموں میں اپنا نام لکھوانے کیلئے پاکستانی قوم بالکل تیار ہے۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ قائد کے فرمودات پر عمل کر کے ہم ہر مشکل سے عہدہ برا ہوسکتے ہیں، عالمی برادی میں اپنا مقام بنانے کیلئے ہمیں محمد علی جناح کے افکار پر عمل کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کی وفات کو 72 سال مکمل ہوگئے ہیں ، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے زیر اہتمام تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے، سیمینارز اور کانفرنسز منعقد ہوتی ہیں جبکہ قائد کی مغفرت کیلیے مل بھر میں فاتحہ خوانی کی جاتی ہے۔

قائد اعظم محمدعلی جناح ؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں کی کوششوں سے پاکستان معرض وجود میں آیا، قائد اعظم قیامِ پاکستان کے بعد 11 ستمبر 1948 کو اپنی وفات تک ملک کے پہلے گورنر جنرل رہے۔ آج کا دن ایک ایسے عظیم قائد کی یاد دلاتا ہے کہ جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک نصب العین دیا۔

Leave a reply