چودھری برادران کے خلاف بے بنیاد الزامات کی قلعی کھل گئی ، بینکوں سے نادہندگی کی انکوائری بند

0
20

لاہور:چودھری برادران کے خلاف بے بنیاد الزامات کی قلعی کھل گئی ، بینکوں سے نادہندگی کی انکوائری بند،اطلاعات کے مطابق نیب کی جانب سے چودھری شجاعت اور پرویز الٰہیٰ کیخلاف بینکوں سے نادہندگی کی انکوائری بند کر دی گئی ہے، تاہم آمدن سے زائد اثاثے اور غیر قانونی بھرتیوں کے کیسز کی تحقیقات جاری رہیں گی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے انکوائری بند کرنے سے متعلق رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کروا دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چودھری برادران کیخلاف 12 اپریل 2000ء میں انکوائری شروع کی گئی تھی۔ ناکافی شواہد کی بنا پر اسے روک دیا گیا ہے۔

نیب کے مطابق چودھری برادران کے خلاف مجموعی طور پر نیب نے 3 انکوائریاں شروع کر رکھی تھیں جن میں سے انھیں صرف ایک کیس میں ریلیف ملا۔یہ بھی معلوم ہوا کہ ناکافی شواہد کی بنیاد پریہ انکوائریاں بند کی گئی ہیں‌

Leave a reply