بینک کے ڈی جی میں کرونا کی تشخیص کے بعد بینک بند،ملازمین کا بھی ہو گا ٹیسٹ

0
24

بینک کے ڈی جی میں کرونا کی تشخیص کے بعد بینک بند،ملازمین کا بھی ہو گا ٹیسٹ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں قومی بچت بینک کے ڈی جی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

اسلام آباد کے علاقے تھانہ آبپارہ کی حدود میلوڈی مارکیٹ میں قومی بچت بینک کے ڈی جی خلیل جو سیکٹر جی سکس میں رہائش پذیر تھے میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کر لیا ہے

قومی بچت بینک کے ڈی جی میں کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بینک کو پبلک ڈیلنگ کے لئے بند کر دیا گیا ہے جبکہ بینک کے تمام ملازمین کا بھی کرونا ٹیسٹ کروایا جائے گا

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے تا ہم بینکوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کام کی اجازت دی گئی تھی.

سٹیٹ بینک کی جانب سے کچھ برانچوں کو کام کی اجازت دی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ جس برانچ میں کرونا کا کوئی مریض سامنے آیا اس کو بند کر دیا جائے گا

قبل ازیں گزشتہ روز اسلام آباد انتظامیہ نے ضلعی ہیلتھ آفیسر کی سفارش پر اسلام آباد کے نزدیکی علاقے ڈیرہ لمبردار سید زکی حیدر نقوی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کی موجودگی پر اس علاقے اور اس کے ساتھ ملحق شاہ اللہ دتہ کو سیل کر دیا

واضح رہے کہ اسلام آباد میں کرونا وائرس کے 204 مریض ہیں.جبکہ 3 اموات بھی ہو چکی ہیں

Leave a reply