بینک سے کیش لے کرنکلنے والے افراد کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار

0
30
بینک سے کیش لے کرنکلنے والے افراد کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

بلال کالونی پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے گبول ٹاؤن کی حدود میں دورانِ ڈکیتی قتل ہونے والے شہری حنیف کے قاتل گرفتار کر لیے گرفتار ملزمان بینک ڈکیتی سمیت بینک سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹتے تھے ملزمان میں ریحان عرف ڈان اور ممتاز عرف موٹا شامل ہیں ملزمان نے بلال کالونی کی حدود میں بینک سے کیش لیکر نکلنے والے شہری حماد پر فائرنگ کرکے 22 لاکھ چھینے تھے ملزمان کے گروہ کا سرغنہ فیضان عرف راجہ ہے جو فرار ہے ملزم خود کو پولیس افسر ظاہر کرتا ہے اور جعلی پولیس کارڈ اور وردی بھی رکھی ہوئی ہےجسکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں مفرور ملزم فیضان ہینڈ فری لگاکر بینک میں داخل ہوتا تھا اور کیش نکالنے والے شہریوں کی ریکی کرتا اور اپنے دیگر ساتھی جو باہر 125 موٹر سائیکل میں ہوتے انکو میسیج دیتا تھا

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے حیدر مارکیٹ کے علاقے میں 10 لاکھ کی واردات کی تھی ملزمان واردات کے لئے وائٹ کرولا کا استعمال کرتے اور بعد میں پیسے بھی کار میں بیٹھ کر آپس میں بانٹتے تھے گرفتار ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والے 2 عدد 9mm پسٹل، 2 عدد موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے،گرفتار ملزمان کو خلاف اسلحہ کا علیحدہ سے مقدمات درج کر دیے گئے جبکہ ملزمان کو سابقہ متعلقہ مقدمات میں بھی گرفتار کر لیا گیا

Leave a reply