قصور
پولیس کے ساتھ تعاون امن کی ضمانت ،ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اگرجرائم پر قابو پانا ہے تو مل کر اس کا سدباب کرنا ہوگا ،ایس ایچ او الہ آباد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کشور کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ الہ آباد کے تمام بنک مینجرز کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں بنک سے رقم نکلوانے والے کسٹمرز کے خلاف بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں اور ان کے سد باب کے لئے کچھ لائحہ عمل تیار کرتے ہوئے بنک میں آنے جانے والے تمام افراد کا ریکارڈ بمعہ فون نمبر اور پتہ درج کرنے 3 لاکھ سے زائد کیش لیکر نکلنے والے کسٹمرز کی سیکورٹی کے متعلق تھانہ الہ آباد میں اطلاع کرنے اور بنک میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی اور گارڈ کو صرف گیٹ پر ڈیوٹی انجام دینے کے علاؤہ اور کسی کام میں نہ لگانے کے علاؤہ کچھ اور اہم نکات پر اتفاق کیا گیا تمام بنک کے مینجرز نے پولیس کے ساتھ معاونت اور سیکورٹی کو فول پروف بنانے کی یقین دھانی کرائی ۔اس سے بنک کے اندر سے کیش لیکر نکلنے والے کسٹمرز کی مخبری اور بنک میں آنے جانے والے تمام متعلقہ اور غیر متعلقہ افراد کی نگرانی اور ریکارڈ درج کرنے سے تمام افراد کی شناخت میں مدد ملے گی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث افراد کی نگرانی اور شناخت میں کافی حد تک کامیابی حاصل کی جا سکے گی