بینکنگ کورٹ ، ایف آئی اے کے عدالتی دائرہ اختیارپر فیصلہ آ گیا، حمزہ شہباز برس پڑے
شہبازشریف اور حمزہ شہباز کےخلاف منی لانڈرنگ کا کیس ینکنگ کورٹ نے عدالتی اختیار سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا بینکنگ کورٹ کے جج سردار طاہر صابر نے 8 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا ،فیصلے میں کہا گیا کہ منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ جرائم عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا، یہ بات طے ہے کہ ایف آئی آر میں درج دفعات پر دائرہ بینکنگ کورٹ کا ہی ہے ایف آئی آر حتمی کارروائی نہیں ہوتی بلکہ تحقیقات شروع کرنے کا راستہ ہوتی ہیں،چالان میں موجود جرم کے مطابق بینکنگ کورٹ کا دائرہ اختیار نہیں بنتا دائرہ اختیار نہ ہونے کے باعث مقدمہ کا اصل چالان ایف آئی اے کو واپس کر دیا ہے،
قبل ازیں بنکنگ کورٹ لاہور ،عدالت نے ایف آئی اے کے عدالتی دائرہ اختیار کا اعتراض منظور کر لیا،عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا چالان ایف آئی اے کو واپس کردیا ،عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی سات روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے کہا کہ جہاں ایف آئی اے چالان جمع کروائے شہباز شریف اور حمزہ شہباز وہاں سےضمانت کروا لیں
قبل ازیں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، ایف آئی اے ن بینکرز کے رول کی تحقیقات سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی .وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ کوئی بینکر بھی اس جرم میں ملوث نہیں پایا گیا.جج نے استفسار کیا کہ اگر عدالت یہ فیصلہ کرے کہ یہ کیس کسی اور عدالت میں چلے گا تو درخواست ضمانت کا کیا ہو گا. ن لیگی رہنماوں کے وکیل امجد پرویز نے عدالت میں کہا کہ درخواست ضمانتیں بھی دوسری عدالت میں منتقل ہو جائیں گی.عدالت نے چالان کے بعد عدالتی دائرہ اختیار کے نکتے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا
عدالت پیشی کے موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ملک ڈوب رہا ہیں خدارا ملک کو بچا لو، معیشت سسکیاں لے رہی ہے، دہاڑی دار، مزدور سب دہائیاں دے رہے ہیں، اس صوبے میں بزدار نے تباہی کے علاوہ کچھ نہیں کیا، ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ ایوان وزیراعلیٰ میں پولیس افسران اور بیورو کریٹ کے ساتھ بزدار خود رشوت کے ساتھ سودے طے کرتے ہیں،لاقانونیت کی انتہا ہے، ڈاکے چوریاں بڑھ گئیں، کوئی پوچھنے والا نہیں، پٹرول کی قیمت پھر بڑھنے والی ہے، پھر بھی عمران نیازی کہتا ہے کہ مہنگائی نہیں ہے، عمران نیازی بنی گالہ کی پہاڑی سے اتر کر نیچے آئیں اور دیکھیں عوام کے مسائل کیا ہیں، نواز شریف ، شہباز شریف کے قیادت میں عوام کے مسائل حل کئے تھے، اب دیکھیں عوام کا کیا حال ہے، اب عمران خان بنی گالہ کے محل میں نہیں رہ سکتے
دوسری جانب ن لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر اب الٹے بھی ہو جائیں تو ان کی نوکری بچتی نظر نہیں آتی،ڈیڑھ سال سے جاری تفتیش میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی،شہزاد اکبر کوایف آئی اے تفتیش میں کرپشن ثابت نہ ہونے پر رنج ہے،تفتیشی رپورٹ اور چالان کی تبدیلی سے ظاہرہوتا ہے کہ کیس میں کچھ نہیں ،چالان تبدیل کروانا کامیابی ہے تو شہزاد اکبر کی عقل پر صرف ماتم کیا جاسکتا ہے،اس کیس میں لگائے تمام الزامات جھوٹ اور فریب کے علاوہ کچھ نہیں،انتقامی سیاست سے عمران نیازی اور ان کے حواریوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا،شہباز شریف کو اس ملک کی اعلیٰ عدلیہ پہلے ہی بے گناہ قرار دے چکی ہے کرپشن میں ڈوبے ہوئے حکمران اپنے کیے کا جواب دیں،عمران نیازی کی حکومت پاکستان کی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے ،شہزاد اکبر جتنے مرضی جھوٹ بول لیں عمران نیازی کی چوریوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے،
عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا
میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو
نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت
نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی
نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس
نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی
نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی
سروسز ہسپتال کو مسلسل ایک منظم گروہ کی بلیک میلنگ کا سامنا ہے،اعلامیہ جاری