کرونا وائرس کا خدشہ، مذہبی اجتماعات ملتوی،خطبات نماز جمعہ مختصر کرنیکا فیصلہ،فتویٰ جاری کرنا پڑا

اسلام آباد: کرونا وائرس کا خدشہ، مذہبی اجتماعات ملتوی،خطبات نماز جمعہ مختصر کرنیکا فیصلہ،فتویٰ جاری کرنا پڑا،اطلاعات کےمطابق کرونا وائرس کے پیش نظر پاکستان علما کونسل نے مشترکہ فتویٰ جاری کر دیا جس میں کیا گیا ہے کہ تمام مذہبی اجتماعات فوری طور پر ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے نقصانات کی وجہ سے پاکستان علما کونسل کی جانب سے جاری کئے گئے فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ نماز جمعہ کے خطبات کو مختصر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، مساجد میں صفوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے، مساجد میں با جماعت نماز فرش پر ادا کی جائے، نماز کی ادائیگی سے پہلے سرف یا صابن سے فرش دھونا بہتر ہوگا۔

فتویٰ میں مزید کہا گیا کہ پوری قوم کثرت سے استغفار کرے، آیت کریمہ پڑھی جائیں، صدقہ و خیرات دیا جائے، حکومتی تدابیر قطعی طور پر توکل اللہ کے خلاف نہیں، نمازی سنتیں گھر میں ادا کر کے مساجد آئیں، مصافحہ کے بجائے زبان سے اسلام علیکم و رحمتہ اللہ کہا جائے، مریض و بزرگ مساجد کے بجائے گھر میں نماز پڑھیں تو بہتر ہو گا، مساجد میں وضو خانوں اور طہارت خانوں کی صفائی کا مکمل خیال رکھا جائے۔

Comments are closed.