کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا نام مشتبہ دہشتگردوں کی فہرست میں شامل:سخت پابندیاں‌ عائد

0
24

لاہور: کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا نام مشتبہ دہشتگردوں کی فہرست میں شامل:سخت پابندیاں‌ عائد ،اطلاعات کے مطابق سربراہ کالعدم ٹی ایل پی کا نام مشتبہ دہشتگردوں کی فہرست شیڈول فورتھ میں شامل کرلیا گیا،

وزارت داخلہ کے مطابق سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا ، سعد رضوی کوئی بینک اکاؤنٹ استعمال نہیں کرسکیں گے، سعد رضوی کہاں جاتا ہے، کس سے ملتا ہے اس کی بھی تفصیل دینا ہوگی، محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ تحریک لبیک حافظ سعد رضوی کے اکاؤنٹس اور اثاثے منجمد کردیے گئے، سعد رضوی کسی قسم کی جائیداد کی خریدوفروخت بھی نہیں کرسکیں گے۔ سعد رضوی کو اپنا پاسپورٹ متعلقہ تھانے میں جمع کروانا ہوگا،

سعد رضوی کہاں جاتا ہے، کس سے ملتا ہے اس کی بھی تفصیل دینا ہوگی۔ مستقل رہائش گاہ سے کہیں بھی جانے سے پہلے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ نیکٹا نے تحریک لبیک کا نام کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے

Leave a reply