بنوں میں چیک پوسٹ پر شرپسندوں کا حملہ

دہشت گردوں نے جدید اسلحے سے چوکی پر فائرنگ کی اور دستی بم بھی پھینکے

ڈومیل: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے ڈومیل میں واقع سپینہ تنگی چیک پوسٹ پر شرپسندوں نے حملہ کردیا-

باغی ٹی وی:پولیس کے مطابق ڈومیل چیک پوسٹ پر شرپسندوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، دہشت گردوں نے جدید اسلحے سے چوکی پر فائرنگ کی اور دستی بم بھی پھینکے، تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھاگنے پر مجبور ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی نفری بھی پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں مسلح افراد کے پولیس پر حملے میں ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار شہید جبکہ ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے تھے،ڈی پی او ٹانک افتخار شاہ کے مطابق ڈی ایس پی چن شاہ کی سربراہی میں پولیس اہلکار 11 سالہ بچی کے اغواء کاروں کی تلاش میں گاؤں شاہ نور میں موجود تھےکہ گھات لگائےنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی جس ے نتیجے میں تھانہ صدر کے ایس ایچ او عبدالعلی، کانسٹیبل وہاب اور محمد عالم جاں بحق ہوگئے تھے-

ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی

سیالکوٹ: پٹرولنگ پولیس کی کارروائی،مشکوک گاڑی سے کلاشنکوف اور سینکڑوں گولیاں برآمد

کراچی:بین الصوبائی منشیات اسمگلرز گرفتار، پچاس لاکھ روپے مالیت کی آئس برآمد

Comments are closed.