باپ نے تین بیٹوں کے قاتل چوتھے بیٹے کو معاف کردیا

0
31

باپ نے تین بیٹوں کے قاتل چوتھے بیٹے کو معاف کردیا

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں باپ نے اپنے تین بیٹوں کو قتل کرنے والے چوتھے بیٹے کو معاف کردیا۔ باغی ٹی وی کے مطابق 27 ستمبر کو کوئٹہ کے علاقے جائنٹ روڈ پر ایک واقعہ پیش آیا جس میں چمن سے تعلق رکھنے والے آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر ناصر اچکزئی کے تین بیٹے قتل کردیے گئے۔ واقعہ یہ رپورٹ ہوا کہ ڈاکٹر ناصر کے بیٹے شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جوائنٹ روڈ پر واقع ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی واپس آرہے تھے کہ گھر کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی اور ان کے تین بیٹے 20 سالہ موسیٰ زریان، 18 سالہ صدران اور 8 سالہ بیٹا زرنگ موقع پر جاں بحق ہوگئے جب کہ چوتھا بیٹا قیس بچ گیا تھا اور ایک ملازم زخمی حالت میں ملا تھا۔

بیٹے اور ملازم نے ابتدائی بیان دیا کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی تاہم پولیس نے تفتیش کے بعد ڈاکٹر ناصر کے چوتھے بیٹے کو گرفتار کیا جس نے قتل کا اعتراف کرلیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ملازم اسفند پر بھی فائرنگ کی تاہم وہ مرا نہیں اور زخمی ہونے کے بعد آنکھیں بند کرکے لیٹا رہا، فائرنگ کے بعد جب لوگوں کا شور سنا تو زخمی اسفند گاڑی سے باہر آگیا۔
یہ بھی پڑھیں؛
فیفا کے وارے نیارے ہوگئے؛ اسپانسر شپ سے ایک بلین ڈالر اضافی کمالیے
پروین رحمان قتل کیس؛ ملزمان کو دی گئی سزا کالعدم قرار
انتظار ختم! تاریخ کا مہنگا ترین عالمی فٹبال میلہ قطر میں سج گیا:میزبان ملک قطرپہلے میچ میں ہی ہارگیا
پولیس کے مطابق ملزم نے اسپتال لے جانے کے دوران اپنے ملازم کو ڈرایا کہ کسی کو کچھ بتایا تو مار دے گا، لوگوں کا رش دیکھ کر زخمی اسفند کو اسپتال پہنچایا۔ گرفتاری کے بعد ملزم قیس نے بیان دیا کہ اس نے شادی کی تقریب سے واپسی پر تینوں بھائیوں کو قتل کیا، واقعہ کے دن گھر سے کزن کا پستول اٹھالیا تھا، دل میں جائیداد کا لالچ بھی تھا، بھائی ہر بات میں روک ٹوک کرتے تھے جس سے خوش نہ تھا، بھائیوں سے اکثر جھگڑا ہوتا تھا ان سے تنگ تھا۔ آج والد آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر ناصر اچکزئی نے تین بیٹوں کے قاتل اپنے چوتھے بیٹے کو معاف کردیا ہے اور بیان جمع کرادیا ہے تاہم قاتل کی سزا سے متعلق عدالت فیصلہ کرے گی۔

Leave a reply