سخت سیکیورٹی کے باوجود شہر میں دن دیہاڑے بڑا ڈاکہ

سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودھا خیام چوک میں واقع موبائل فرنچائز کمپنی کے دفتر میں ڈاکو دن دیہاڑے 5 لاکھ کی نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق 3 افراد 125 موٹر سائیکل پر آئے اور فرنچائز میں موجود عملہ کو اسلحہ کے زور پر یر غمال بنا لیا ان سے نقدی اور موبائل فون چھین لیے خیام چوک مصروف ترین شاہراہ ہے اور وزیر اعلی کے
متوقع دورہ کے پیش نظر شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے مگر اس کے باوجود ڈاکو واردات کر جاتے ہیں جو پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے

Comments are closed.