باڑہ تحصیل حملے میں زخمی ایک اور اہلکار شہید ہو گیا ،تعداد چار ہو گئ

0
93

باڑہ تحصیل کمپاؤنڈ حملے میں ایک اور کانسٹیبل عبدالہادی جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد دھماکے میں شہید اہلکاروں کی تعداد چار ہوگئی. گزشتہ دنوں باڑہ تحصیل کمپاؤنڈ کے پولیس اسٹیشن میں دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا ، حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 4اہلکار زخمی ہوئے۔
صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم شدہ قبائلی ضلع خیبر کے تحصیل باڑہ بازار میں دھماکا اور فائرنگ کا واقع پیش آیا تھا ،ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد شدید فائرنگ بھی کی گئی، دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے تاہم ریسکیو1122 نے دھماکے میں زخمیوں کو ایچ ایم سی علاج کے لئے منتقل کردیا ہے۔جس میں ایک اہلکار کی حالت تشویش ناک تھی ،اور ہسپتال میں زیر علاج تھے لیکن جانبر نہ ہو سکے جسکے بعد شہید اہلکاروں کی تعداد 4 ہو گیئ،

پولیس کا کہنا تھا کہ باڑہ تحصیل کمپاؤنڈ کے پولیس اسٹیشن میں دہشت گردوں نے حملہ کیا ، دہشت گرد حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 4اہلکار زخمی ہوئے۔
حکام کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نےبروقت کارروائی کرکےدودہشتگردوں کو گیٹ پرروکا، دونوں حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ اور دھماکے کئے گئے، فائرنگ کے تبادلےمیں اہلکار زخمی ہوئے ، جس میں ایک کی حالت تشویشناک ہے‌۔
پولیس نے بتایا کہ دھماکےکی وجہ سے عمارت اور گیٹ کو نقصان پہنچا، بادی النظر حملہ آوروں نے اندر جانے میں ناکامی پر خود کو اڑا دیا۔

Leave a reply