بارہمولا،کرفیو کے باوجود جھڑپ، ایک بھارتی افسرہلاک

0
31

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد عسکریت پسندوں کے ساتھ بھارتی فورسز کا مقابلہ ہوا ہے ،کشمیری عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے ایک فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے

کرفیو توڑ کر کشمیری باہر نکل آئے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری شہید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہمولا میں کرفیو کے دوران سرچ آپریشن شروع ہوا تو کشمیریوں نے بھارتی فورسز کے خلاف ہتھیار اٹھا لئے، کشمیری عسکریت پسندوں کی جانب سے بھارتی فوج پر فائرنگ سے بھارتی پولیس کا افسر ہلاک ہو گیا جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

مقبوضہ کشمیر، مزید 70 ہزار بھارتی فوج کی طلبی،کرفیو میں سختی

بارہمولا میں کشمیری عسکریت پسندوں کی جانب سے بھارتی فوج پر کرفیو کے باوجود فائرنگ اور مقابلے سے بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، منگل کی شام سے شروع ہونے والا کشمیری عسکریت پسندوں کے ساتھ مقابلہ بدھ کی صبح تک جاری رہا،

بھارت کشمیریوں‌کا قتل عام کررہا ہے اور عالمی برادری خاموش ہے ، آگے بڑھ کر بھارت کے مظالم روکنا ہوں گے ، اوآئی سی

عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی فوج، پولیس، اسپیشل آپریشن گروپ نے حصہ لیا،عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے بھارتی پولیس کے ایس پی او بلال ہلاک اور ایس آئی امر دیب زخمی پوئے

Leave a reply