ای سی سی کا اجلاس:برآمدی شعبوں کیلئے بجلی کا ٹیرف 19 روپے 99 پیسے کرنے کی منظوری

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ،اعلامیہ جاری

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں برآمدی شعبوں کیلئے بجلی کا ٹیرف 19 روپے 99 پیسے کرنے کی منظوری دی گئی-

کامران ٹیسوری نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے جاری اعلامیے کے مطابق برآمدی شعبوں کو یکم اکتوبر سے 30 جون 2023تک مقررہ ٹیرف کے تحت بجلی دی جائے گی،برآمدی شعبوں میں ٹیکسٹائل،جیوٹ،لیدر،سرجیکل اور اسپورٹس کی مصنوعات شامل ہیں-

اعلامیے کے مطابق ٹی سی پی کو گندم کی مختص مقدار درآمد یقینی بنانے کیلئے نئے ٹینڈر جاری کرنے کی ہدایت دی گئی ،اجلاس میں وزارت داخلہ کیلئے 41 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی-

علیم خان اور عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات

رواں مالی سال کیلئے گندم کی امدادی قیمت کے تعین کی سمری مؤخر کر دی گئی اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے گوادر پورٹ کوگندم کے درآمد کیلئے استعمال کرنے کی اجازت دیدی علاوہ ازیں برآمدی شعبوں کو یکم اکتوبر سے 30 جون 2023تک مقررہ ٹیرف کے تحت بجلی دی جائے گی-