تعلیمی ادارے بند کریں گے یا نہیں؟ این سی او سی اجلاس میں کیا بات ہوئی،بڑا فیصلہ

0
24
تعلیمی ادارے بند کریں گے یا نہیں؟ این سی او سی اجلاس میں کیا بات ہوئی،بڑا فیصلہ

تعلیمی ادارے بند کریں گے یا نہیں؟ این سی او سی اجلاس میں کیا بات ہوئی،بڑا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں این سی اوسی کے اہم اجلاس میں شرکت کی،

اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر اسدعمرنے کی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے بھی وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت سے سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ،ایڈیشنل سیکرٹری،برگیڈئیراسداور وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے تمام صوبوں سے وزراء صحت وتعلیم اور دیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس کے دوران پنجاب میں کوروناوائرس اور ویکسی نیشن کی تازہ صورتحال کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن ڈاکٹرمرادراس نے پنجاب کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباء طالبات کی ویکسی نیشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس میں کہا کہ پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے 85 فیصد بچوں کو مکمل ویکسینیٹ کرچکے ہیں پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 100 فیصد بچوں کو جلد ویکسینیٹ کردیاجائے گا۔پنجاب میں کوروناکی صورتحال قابومیں ہے۔ پنجاب کی 57فیصد آبادی کو مکمل ویکسنیٹ کرچکے ہیں۔پنجاب کی 4 کروڑ60 لاکھ سے زائد آبادی کو مکمل ویکسنیٹ کرچکے ہیں۔پنجاب میں ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کے دوران ایک کروڑچالیس لاکھ آبادی کو ویکسینیٹ کیا گیا ہے۔لاہوراور فیصل آبادمیں 31جنوری تک ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم فیزٹو جاری رہے گی ،پنجاب میں این سی اوسی کی ہدایات کے مطابق کوروناکی ایس اوپیزپر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے ،پنجاب کی عوام سے کوروناسے بچاؤ کیلئے ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمدکرنے کی اپیل کرتے ہیں۔اومی کرون ویرئینٹ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث محکمہ صحت اقدامات اٹھا رہا ہے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناکے مریضوں کے علاج کیلئے وافروسائل موجودہیں۔

این سی او سی اجلاس میں شرکت کے بعد وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا،فضائی آلودگی زیادہ تر مسئلہ لاہور میں ہے اساتذ ہ کی 100فیصد ویکسی نیشن ہوچکی ہے اگلے 24 گھنٹے تک بچوں کے تدریسی شیڈول کا اعلان ہو گا، اسکولز بند نہیں کر سکتے، پہلے ہی بچوں کا بہت نقصان ہو چکا ہے این سی او سی اجلاس میں اسکولز پر سب سے آخر میں بات ہوئی دیگر چیزوں کے بند ہونے تک اسکولز کی بندش کا فیصلہ نہیں کرسکتے، بارہ سال سے کم عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن نہیں ہوئی،اب حکومت نے ویکسی نیشن کی استعداد بہت بڑھا دی ہے،

قبل ازیں پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے ،ملک بھرمیں کورونا سے 7 مریض انتقال کرگئے،ملک بھرمیں 4 ہزار 340 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ،این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 49 ہزار809 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.71 فیصد رہی ،ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد29 ہزار 19 ہو گئی،ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 13 لاکھ 28ہزار487 ہو گئی،

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد میں کورونا کے 443 کیسز رپورٹ ہوئے ،اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 75 فیصد ہوگئی،

دوسری جانب کورونا کی صورتحال پر آج صوبائی وزرائے صحت اور تعلیم کا اجلاس ہوگا جس میں تعلیمی ادارے بند کرنے یا نہ کرنے بارے اہم فیصلہ کیا جائے گا،وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تعلیم کے شعبے میں کورونا ایس او پیز کی تجاویز پر غور ہوگا اجلاس میں سماجی اور شادی کی تقاریب، ان ڈور، آؤٹ ڈور ڈائننگ ایس او پیز پر غور ہوگا این سی اوسی اجلا س میں ٹرانسپورٹ شعبے کےلیے ایس او پیز کی تجاویز پر غور ہوگا

دنیا بھر میں کورونا کے وار تیزی سے جاری ہیں 24گھنٹے میں دنیا بھر میں 19لاکھ 39ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 3ہزار 900سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں، 24 گھنٹے میں امریکا میں 2لاکھ 87ہزارسے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، بھارت میں کورونا کے 2 لاکھ 57ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے برطانیہ میں کورونا کے 70ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے گزشتہ 24 گھنٹے میں فرانس میں 2لاکھ 78 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ترکی میں 54ہزار، روس میں 29ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اٹلی میں 1لاکھ 49ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا ویکسی نیشن مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کے عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔اومیکرون ویرینٹ کے باعث کورونا کیسوں میں اضافے پر تشویش ہے حکومت پنجاب شہریو ں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ کورونا سے نمٹنے کے لئے انتظامی مشینری،محکمہ صحت، پولیس اور متعلقہ محکمے پوری طرح چوکس ہیں۔ کورونا کی پانچویں لہر مزید احتیاط کی متقاضی ہے۔پبلک مقامات پر سماجی فاصلہ اختیار کرنا ضروری ہے۔موثر طریقے سے ایس او پیز پر عملدرآمد سے ہی بیماری کا پھیلاؤ کم سے کم ہوگا۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنی زندگیوں کے تحفظ او رصحت کے لئے حکومتی ہدایات پرعمل کریں۔

اومیکرون….احتیاط کریں نہیں تو پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں. اعلان ہو گیا

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے

پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات

برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی

پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

کرونا کو معمولی قرار دینے والے کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین کی موت

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی کرونا کا شکار

جنرل ہسپتال میں اومیکرون کی تشخیصی سہولت فراہم، رپورٹ اسی روز ملے گی

جوبائیڈن کا سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان، دہلی میں اومیکرون نے لاک ڈاؤن لگوا دیا

سعودی عرب،کرونا کا پھیلاؤ، ایک بار پھر پابندیاں نافذ

کرونا کی تیسری لہر، دہلی کے بعد ممبئی میں بھی پابندیاں نافذ

کرونا کا ایک اور ریکارڈ،دنیا بھر میں ایک روز میں دس لاکھ مریض

کرونا کے مزید 708 کیسز رپورٹ، اسلام آباد میں اومیکرون پھیل گیا

Leave a reply