برطانوی وزیراعظم نے کورونا وائرس پر کنٹرول کرنے کے لیے کیا اہم اعلان

0
24

برطانوی وزیراعظم نے کورونا وائرس پر کنٹرول کرنے کے لیے اہم اعلان

باغی ٹی وی : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس پر کنٹرول کے لئے پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا طبی عملے سے گفتگو میں انگلینڈ میں ویکسینیشن سینٹر کے دورے کے دوران کہنا تھا کہ برطانیہ میں وائرس بڑھنے کی شرح کو قابو میں رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

کورونا وائرس کوویڈ 19 سے برطانیہ میں اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ کورونا سے ملک میں ہونےوالی پہلی ہلاکت کے ایک سال بعد اعداد و شمار سے پتہ چلا کہ جنوری کے پہلے نصف حصے میں اوسطاً ہر روز 900 سے زیادہ افراد کوویڈ 19 کی وجہ سے چل بسے۔

کچھ اعداد و شمار گزشتہ 12 ماہ کے دوران ہلاکتوں میں اضافے کو ظاہر کرتےہیں۔ اس کیلئے آفس فار نیشنل سٹیٹسٹکس (او این ایس) کے اعداد و شمار کو استعمال کیا گیا ہے۔ تمام اعداد و شمار ہلاکت کی تاریخ کی بنیاد پر ہیں نہ یہ کہ جب اس کو رپورٹ کیا گیا۔ اہم تاریخیں برطانیہ میں کورونا وائرس سے پہلی معلوم ہلاکت 30 جنوری 2020 کو ہوئی تھی۔ مرنے والا شخص 84 سالہ پیٹر ایٹوڈ تھا جس کا تعلق چیٹہیم کینٹ سے تھا۔ اس کی موت کو پہلے کوویڈ 19 سے منسلک نہیں کیا گیا تھا تاہم اگست کے آخر میں اس کی تصدیق کی گئی ۔

15 مارچ کو کوویڈ سے ہلاک ہونےوالے افراد کی تعداد 100 کو عبور کر گئی تھی ان کے ڈیتھ سرٹیفیکیٹس پر موت کا سبب کوویڈ 19 درج تھا ۔ 23 مارچ کو تعداد 1000 کا ہندسہ عبور کر گئی تھی اور وزیراعظم بورس جانسن نے ملک بھر میں لاک ڈائون کااعلان کر دیا تھا ۔ 17 اپریل کو اموات 25000 ‘ 23 مئی کو 50000 26 نومبر کو 75000 اور 7 جنوری 2021 تعداد 100000 سے تجاوز کر گئی تھی ۔ اموات کا 50000 سے 75000 تک پہنچنے میں چھ ماہ کا عرصہ لگا تھا ۔

Leave a reply