سکھر: ٹنڈو مستی اور گمبٹ کے درمیان بارش کے باعث ریلوے ٹریک پر شگاف پڑ گئے۔
باغی ٹی وی : سکھر ڈویژن میں مسلسل 12 گھنٹے کی بارش کی وجہ سےٹنڈو مستی اور گمبٹ کے درمیان ریلوے ٹریک پر شگاف پڑ گئے۔ ٹرینوں کی آمد ورفت بری طرح متاثر ہو گئی-
تعلیمی ادارے ایک ہفتے کےلیے بندکردیئے گئے
پاکستان ریلوے سکھر ڈویژن میں ٹنڈو مستی اور گمبٹ کے درمیان مسلسل 12 گھنٹے تباہ کن بارش کی وجہ سے ریلوے ٹریک پر شگاف پڑ گئے ہیں
اس وجہ سے کراچی جانے والی ٹرینوں کو مختلف ریلوے سٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے
— Pakistan Railways (@PakrailPK) August 22, 2022
پاکستان ریلویز کے مطابق کراچی جانے والی ٹرینوں کو مختلف ریلوے سٹیشنوں پر روک دیا گیا ہےخیبر میل ایکسپریس کو روہڑی اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔
سیلاب نے کئی مقامات پر پاکستان ریلوے کے ٹریکس کو متاثر کیا ہے۔ ہماری ٹیمیں دن رات ٹریکس کی بحالی اور ٹرین آپریشن کو معمول پر لانے کے لیے کوشاں ہیں۔ pic.twitter.com/bdxfsDEprk
— Pakistan Railways (@PakrailPK) August 21, 2022
ملت ایکسپریس کو ڈہرکی اسٹیشن پر روکا گیا ہے گرین لائن کو لیاقت پور اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔ تیزگام ایکسپریس کو میر پور ماتھیلو اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔علامہ اقبال ایکسپریس کو گھوٹکی اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔قراقرم ایکسپریس کو صادق آباد اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔
عرب ممالک کی این جی اوز سندھ اور بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں…
ریلوے ٹیمیں ٹریکس بحالی کے لیے کام کر رہی ہیں
جیسے ہی ٹریکس آپریشن کے لیے فٹ ہوئے، ٹرینوں کو اپنی منزلِ مقصود کی جانب روانہ کر دیا جائے گا
— Pakistan Railways (@PakrailPK) August 22, 2022
تفصیل کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس کو رحیم یار خان اسٹیشن پر روکا گیا ہےعوام ایکسپریس کو خان پور جنکشن پر روکا گیا ہےکراچی ایکسپریس کو ڈیرہ نواب شاہ اسٹیشن پر روکا گیا ہےسرسید ایکسپریس کو بہاولپور ریلوے اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔
6 ڈاؤن گرین لائن ایکسپریس کو لیاقت پور ریلوے اسٹیشن پر روکا گیا ہے
16 ڈاؤن کراچی ایکسپریس کو ڈیرہ نواب شاہ اسٹیشن پر روکا گیا ہے
36 ڈاؤن سرسید ایکسپریس کو بہاولپور ریلوے اسٹیشن پر روکا گیا ہے
— Pakistan Railways (@PakrailPK) August 22, 2022
پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹیمیں ٹریکس بحالی کے لیے کام کر رہی ہیں۔جیسے ہی ٹریکس آپریشن کے لیے فٹ ہوئے، ٹرینوں کو اپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا جائے گا۔